روحانی دوست

صائم المصطفیٰ صائم  اتوار 15 مئ 2022
علم الاعداد کی روشنی میں آپ کا یہ ہفتہ

علم الاعداد کی روشنی میں آپ کا یہ ہفتہ

صائم المصطفے صائم
واٹس اپ (0333-8818706)
فیس بک (Saim Almustafa Saim)

علمِ الاعداد سے نمبر معلوم کرنے کا طریقہ:
دو طریقے ہیں اور دونوں طریقوں کے نمبر اہم ہیں۔
اول تاریخ پیدائش دوم نام سے!

اول طریقہ تاریخ پیدائش:
مثلاً احسن کی تاریخ پیدائش 12۔7۔1990 ہے۔
ان تمام اعداد کو مفرد کیجیے، یعنی باہم جمع کیجیے:
1+2+7+1+9+9=29
29 کو بھی باہم جمع کریں (2+9) تو جواب 11 آئے گا۔
11 کو مزید باہم جمع کریں (1+1)
تو جواب 2 آیا یعنی اس وقت تک اعداد کو باہم جمع کرنا ہے جب تک حاصل شدہ عدد مفرد نہ نکل آئے۔ پس یعنی آپ کا لائف پاتھ عدد/نمبر ہے۔
گویا تاریخ پیدائش سے احسن کا نمبر 2 نکلا۔

اور طریقہ دوم میں:
سائل، سائل کی والدہ، اور سائل کے والد ان کے ناموں کے اعداد کو مفرد کیجیے
مثلاً نام ”احسن ” والدہ کا نام ” شمسہ” والد کا نام ” راشد۔”
حروفِ ابجد کے نمبرز کی ترتیب یوں ہے:
1 کے حروف (ا،ء ،ی،ق،غ)
2 کے حروف (ب،ک،ر)
3 کے حروف (ج،ل،ش)
4 کے حروف (د،م،ت)
5 کے حروف (ہ،ن،ث)
6 کے حروف (و،س،خ)
7 کے حروف (ز،ع،ذ)
8 کے حروف (ح،ف،ض)
9 کے حروف (ط،ص،ظ)
احسن کے نمبر (1،8،6،5)
تمام نمبروں کو مفرد کردیں:
(1+8+6+5=20=2+0= 2
گویا احسن کا نمبر2 ہے۔
ایسے ہی احسن کی والدہ ”شمسہ” کا نمبر9 اور والد راشد کا نمبر1 بنتا ہے۔
اب ان تینوں نمبروں کا مفرد کرنے پر ہمیں احسن کا ایکٹیو یا لائف پاتھ نمبر مل جائے گا:
(2+9+1=12=1+2=3)
گویا علم جفر کے حساب سے احسن کے نام کا نمبر 3 نکلا!

علم الاعداد کی روشنی میں آپ کا یہ ہفتہ
16 تا 22 مئی 2022
پیر16 مئی 2022
آج کا حاکم عدد 2 ہے۔ایک موافق اور موزوں دن کہ جو اپنے اندر نرمی اور سکون کی کئی تہیں رکھتا ہے۔ رشتوں سے سکون وراحت مل سکتی ہے۔
آپ کی تاریخ پیدائش میں 1,3,4,5,8اور9 خصوصاً 4 کا عدد یا پیدائش کا دن اتوار یا نام کا پہلا حرف د، م یا ت ہے تو آج کا دن آپ کے لیے بہتر دن ہوسکتا ہے۔
لیکن اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں 2,6 اور7 خصوصاً 6کا عدد یا پیدائش کا دن جمعہ ہے یا نام کا پہلا حرف و یا س ہے تو آپ کے لیے اہم اور کچھ مشکل بھی ہوسکتا ہے۔

صدقہ:20 یا 200 روپے، سفید رنگ کی چیزیں، کپڑا، دودھ، دہی، چینی یا سوجی کسی بیوہ یا غریب خاتون کو بطورِ صدقہ دینا ایک بہتر عمل ہوگا۔اسمِ اعظم ”یارحیم، یارحمٰن، یااللہ” 11 بار یا 200 بار اول وآخر 11 بار درودشریف پڑھنا بہتر ہوگا۔

منگل 17 مئی 2022
آج کا حاکم عدد1 ہے۔آج کا دن کچھ غیرمتوقع مسائل کی پٹاری کھول سکتا ہے، کاموں رکاوٹ اور تعطل کا اندیشہ ہے۔اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں 1,2,4,5,6اور9 خصوصاً 5 کا عدد ہے یا آپ کی پیدائش کا دن بدھ ہے یا نام کا پہلا حرف ہ یا ن ہے تو آپ کے لیے آج کا دن کافی حد تک بہتری لائے گا۔

لیکن اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں 3,7 اور8 خصوصاً 7 یا پیدائش کا دن پیر ہے یا نام کا پہلا حرف ز یا ع ہے تو آپ کے لیے کچھ مشکل ہوسکتی ہے۔صدقہ: 90 یا 900 روپے، سرخ رنگ کی چیزیں ٹماٹر، کپڑا، گوشت یا سبزی کسی معذورسیکیوریٹی سے منسلک فرد یا اس کی فیملی کو دینا بہتر عمل ہوگا۔وظیفۂ خاص”یاغفار، یاستار، استغفراللہ العظیم” 9 یا 90 بار اول وآخر11 بار درود شریف پڑھنا بہتر ہوگا۔

بدھ 18مئی 2022
آج کا حاکم عدد7 ہے۔ ایک خوش بختی لانے والا دن، بدھ اور پانچ کا امتزاج ایک خوب صورت اور سازگار حالات کی بنیاد رکھ سکتا ہے۔3,4,5,7,8 اور9 خصوصاً 8 کا عدد یا پیدائش کا دن ہفتہ ہے یا نام کا پہلا حرف ح یا ف ہے تو آپ کے لیے آج دن کافی بہتر ہوسکتا ہے۔لیکن اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں 1,2اور6 خصوصاً 1 یا یا پیدائش کا دن اتوار یا نام کا پہلا حرف الف یا ی ہے تو آپ کو کچھ معاملات میں رکاوٹ اور پریشانی کا اندیشہ ہے۔

صدقہ: زرد رنگ کی چیزیں یا 50 یا 500 روپے کسی مستحق طالب علم یا تیسری جنس کو دینا بہتر ہے، تایا، چاچا، پھوپھی کی خدمت بھی صدقہ ہے۔وظیفۂ خاص”یاخبیرُ، یاوکیلُ، یااللہ” 41 بار اول و آخر 11 باردرودشریف پڑھنا مناسب عمل ہوگا۔

جمعرات19 مئی 2022
آج کا حاکم عدد 6 ہے۔ 6 کا تعلق چمک دمک، خوشبو، رنگ و نور اور سکھ سکون سے ہے۔ جمعرات ان امور کی ترقی اور نشو نما کی فضا مہیا کرتی ہے۔اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں 1,4,5,6,8اور9 اور خصوصاً 9کا عدد یا پیدائش کا دن منگل یا نام کا پہلا حرف ط یا ص ہے تو آپ کے لیے بہتر دن ہے۔لیکن اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں 2,3 اور7 خصوصاً 2 کا عدد یا پیدائش کا دن پیر یا نام کا پہلا حرف ب، ک یا ر ہے تو اندیشہ ہے کہ کچھ امور میں آپ کو مشکل ہوسکتی ہے۔

صدقہ: میٹھی چیز30یا 300 روپے کسی مستحق نیک شخص کو دینا بہتر عمل ہوسکتا ہے، مسجد کے پیش امام کی خدمت بھی احسن صدقہ ہے۔وظیفۂ خاص”سورۂ فاتحہ 7 بار یا یاقدوس، یاوھابُ، یااللہ” 21 بار اول و آخر 11 بار درود شریف پڑھنا بہتر عمل ہوگا۔

جمعہ 20مئی 2022
آج کا حاکم عدد 1 ہے۔ مزاج میں انا کا سرکش گھوڑا سرکشی کرسکتا ہے، مزاج میں کچھ تکبرو سختی آسکتی ہے۔اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں 1,2,4,5,6اور9 خصوصاً 5 کا عدد یا پیدائش کا دن بدھ یا نام کا پہلا حرف ہ یا ن ہے تو آپ کے لیے بہتری کی امید ہے۔لیکن اگر آپ کی تاریخ پیدائش 3,7 اور8 خصوصاً 7 کا عدد یا پیدائشی دن پیر ہے یا جن کے نام کا پہلا حرف ز یا ع ہے تو آپ کو محتاط رہنے کا مشورہ ہے۔

صدقہ: 60 یا 600 روپے یا 600 گرام یا 6 کلو چینی۔ سوجی یا کوئی جنس کسی بیوہ کو دینا بہترین عمل ہوسکتا ہے۔وظیفۂ خاص”سورۂ کہف یا یاودود، یامعید، یااللہ” 11 بار ورد کرنا بہتر ہوگا۔

ہفتہ 21مئی 2022
آج کا حاکم عدد 4 ہے۔کچھ امور میں آپ کو اپ ڈاؤن کا سامنا ہوسکتا ہے، یہ اپ ڈاؤن مادی حوالے سے بھی ہوسکتا ہے اور روحانی حوالے سے بھی، کچھ ٹوٹ پھوٹ کا بھی اندیشہ ہے۔اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں 1,2,3,6,7اور8 خصوصاً 2 یا پیدائشی دن پیر یا نام کا پہلا حرف ب،ک یا ر ہے تو آپ کے لیے ایک اچھا دن ہوسکتا ہے۔لیکن اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں 4,5 اور9 خصوصاً 4 کا عدد یا پیدائشی دن اتوار یا نام کا پہلا حرف م،ت یا د ہے تو آپ کو محتاط رہنے کا مشورہ ہے۔

صدقہ: 80 یا800 روپے یاکالے رنگ کی چیزیں کالے چنے، کالے رنگ کے کپڑے سرسوں کے تیل کے پراٹھے کسی معذوریا عمررسیدہ مستحق فرد کو دینا بہتر عمل ہوسکتا ہے۔وظیفۂ خاص”یافتاح، یاوھابُ، یارزاق، یااللہ” 80 بار اول و آخر 11 بار درودشریف کا ورد بہتر عمل ہوگا۔

اتوار 22 مئی 2022
آج کا حاکم نمبر7 ہے۔سیروسیاحت کے لیے ایک سازگار اور موزوں دن ہوسکتا ہے۔ اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں 3,4,5,7,8 اور9 خصوصاً 8کا عدد یا جن کا پیدائشی دن ہفتہ ہے یا نام کا پہلا حرف ح یا ف ہے تو آپ کے لیے ایک اچھے دن کی امید ہے۔لیکن اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں 1,2 اور6خصوصاً1 یا جن کا پیدائشی دن اتوار ہے یا نام کا پہلا حرف الف،ی یا غ ہے تو آپ کے لیے کچھ مشکل ہوسکتی ہے۔

صدقہ: 13 یا 100 روپے یا سنہری رنگ کی چیزیں گندم، پھل،کپڑے، کتابیں یا کسی باپ کی عمر کے فرد کی خدمت کرنا بہتر ہوگا۔وظیفۂ خاص”یاحی یاقیوم، یااللہ” 13 یا 100 بار اول و آخر 11 بار درودشریف پڑھنا مناسب عمل ہوگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔