عالیہ بھٹ کی ہمشکل لڑکی کی ویڈیو وائرل

ویب ڈیسک  جمعـء 13 مئ 2022
مداحوں نے ہمشکل لڑکی کو دوسری عالیہ بھٹ قرار دے دیا (فوٹو، فائل)

مداحوں نے ہمشکل لڑکی کو دوسری عالیہ بھٹ قرار دے دیا (فوٹو، فائل)

 ممبئی: بالی ووڈ کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ کی ہمشکل لڑکی نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اسٹار اداکارہ کی ہمشکل خاتون کا نام تاحال واضح نہیں ہوسکا تاہم ان کی ویڈیو انسٹاگرام اکاؤنٹ ’سیلیسٹی بائیرگی‘ پر شیئر کی گئی جو تیزی سے وائرل ہوگئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ عالیہ نے اپنی فلم ’گنگوبائی کاٹھیاواڑی‘ میں جس طرح کا لباس زیب تن کیا تھا ہمشکل لڑکی نے بھی ایسا ہی لباس پہنا اور اسی فلم کے ہی گانے پر رقص کرتی نظر آئیں۔ ویڈیو دیکھ کر مداح حیران رہ گئے اور کمنٹ سیکشن ’دوسری عالیہ بھٹ‘ کے نام سے بھر گیا۔

ہمشکل لڑکی کو ’دل تو پاگل ہے‘ گانے پر اپنے ہونٹ ہلاتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔


View this post on Instagram

A post shared by (@celesti.bairagey)

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔