تین برس کے دوران ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 73 فیصد اضافہ

ویب ڈیسک  جمعـء 13 مئ 2022
(فوٹو : فائل)

(فوٹو : فائل)

 اسلام آباد: تین سال کے دوران ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 73 فیصد یعنی 1200 روپے کا اضافہ ہوا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران گزشتہ تین سال میں ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں ہوئے اضافے کی تفصیلات پیش کردی گئیں۔

وزارت توانائی نے بتایاکہ تین سال کے دوران گھریلو سلنڈز کی قیمت میں 1200 سو روپے سے زائد اضافہ ہوا۔ 2019ء میں گھریلو سلنڈر کی قیمت 1580 روپے تھی، 2022ء میں گھریلو ایل پی جی سلنڈز کی قیمت 2735 روپے ہوگئی۔

وزارت توانائی نے رکن کے سوال پر تحریری جواب میں بتایا کہ تین سال میں ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 73 فیصد اضافہ ہوا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔