تین بیٹیوں کو قتل کرنے والے باپ کو 3 مرتبہ سزائے موت

ویب ڈیسک  جمعـء 13 مئ 2022
(فوٹو: فائل)

(فوٹو: فائل)

عارف والا: پنجاب کے ضلع پاک پتن کی تحصیل عارف والا میں تہرے قتل کے مجرم سفاک باپ کو 3مرتبہ سزائے موت سنا دی گئی۔

عارف والا محمد نگرکے ایڈیشنل سیشن جج اعظم رانا نے تہرے قتل کیس کا  فیصلہ سناتے ہوئے ملزم احمد یاربلوچ پرالزام ثابت ہونے کے بعد 3 مرتبہ سزائے موت اورایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔

محمد نگرکے نواحی گاؤں 83 ای بی میں نشئی باپ نے نشے سے منع کرنے پر3 بیٹیوں کوگلا دبا کرقتل اوربیوی کو تیز دھار آلے سےشدید زخمی کردیا تھا۔ تہرے قتل کا واقعہ 2017 میں پیش آیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔