نواز شریف آئندہ الیکشن سے پہلے پاکستان واپس آجائیں گے، وفاقی وزیر قانون

ویب ڈیسک  جمعـء 13 مئ 2022
قانون میں گنجائش موجود ہے، اعظم نذیر تارڑ

قانون میں گنجائش موجود ہے، اعظم نذیر تارڑ

 اسلام آباد: وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ نواز شریف آئندہ الیکشن سے پہلے پاکستان واپس آجائیں گے۔

اعظم نذیر تارڑ نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ نواز شریف آئندہ الیکشن سے پہلے پاکستان واپس ضرور آئیں گے، قانون میں گنجائش موجود ہے، ابھی نواز شریف کی صحت کے مسائل ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ قبل ازوقت الیکشن اتحادیوں کی مشاورت کے ساتھ کروایا جائے گا، الیکشن کمیشن نے بھی عام انتخابات کروانے کے لیے چھ سات ماہ کا وقت مانگا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔