رحمان بابا ایکسپریس کی 3 بوگیاں پٹڑی سے اترگئیں، ٹرینوں کی آمد ورفت معطل

ویب ڈیسک  جمعـء 13 مئ 2022
رحمان بابا ایکسپریس پشاورسے کراچی آرہی تھی:فوٹو: پی پی آئی

رحمان بابا ایکسپریس پشاورسے کراچی آرہی تھی:فوٹو: پی پی آئی

 کراچی: پشاورسے کراچی آنے والی رحمان بابا ایکسپریس کی 3 بوگیاں اورانجن پٹڑی سے اترگئے۔

ریلوے حکام کے مطابق حیدرآباد کے قریب میٹنگ ریلوے اسٹیشن کے قریب پشاورسے کراچی آنے والی رحمان بابا ایکسپریس کی 3 بوگیاں اورانجن پٹڑی سے اترگئے۔حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ٹرین کی بوگیاں پٹڑی سے اترنے کے بعد ڈاؤن ٹریک پرگاڑیوں کی آمد ورفت معطل ہوگئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ کراچی سے ریلیف ٹرین روانہ کی جارہی ہے۔ ٹریک کو جلد کلئیر کردیا جائے گا۔کوٹری سے ریسکیو عملہ اور کرین روانہ کر دی گئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔