کراچی پر برا وقت واپس نہیں آنے دیں گے، وزیراعلیٰ سندھ

ویب ڈیسک  جمعـء 13 مئ 2022
دہشت گردوں کو ڈھونڈ ڈھونڈ کر ختم کریں گے، مراد علی شاہ فوٹو:فائل

دہشت گردوں کو ڈھونڈ ڈھونڈ کر ختم کریں گے، مراد علی شاہ فوٹو:فائل

 کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کو ڈھونڈ ڈھونڈ کر ختم کریں گے۔

کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ دہشت گرد نہ بلوچ نہ سندھ رویولشنری آرمی ہیں، دہشت گرد نہ سندھی ہے نہ بلوچ، نہ پختون اور نہ ہی پنجابی ہیں، بلکہ یہ ظالم ہیں اور انسان نہیں بلکہ حیوان ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے کراچی میں بہت برے دن دیکھے ہیں ، وہ وقت ہم واپس نہیں آنے دیں گے، دہشت گردوں کو ڈھونڈ ڈھونڈ کر ختم کریں گے، انہیں کہیں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی اور انہیں شکست دیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔