خیبر ایجنسی میں گن ہیلی کاپٹرز کی شیلنگ سے 5 دہشتگرد ہلاک، کئی ٹھکانے بھی تباہ

ویب ڈیسک  اتوار 2 مارچ 2014
گزشتہ ہفتے سے دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر گن شپ ہیلی کاپٹرز کی مدد سے شیلنگ کی جارہی ہے  فوٹو: فائل

گزشتہ ہفتے سے دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر گن شپ ہیلی کاپٹرز کی مدد سے شیلنگ کی جارہی ہے فوٹو: فائل

خیبر ایجنسی: سیکیورٹی فورسز کے گن شپ ہیلی کاپٹرز نے باڑہ میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر شیلنگ کرکے 5 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اتوار کی علی الصبح خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑہ کے مختلف علاقوں میں قائم دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر گن شپ ہیلی کاپٹرز کی مدد سے شیلنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں 5 دہشتگرد ہلاک ہوگئے ہیں اس کے علاوہ دہشتگردوں کے کئی ٹھکانے بھی تباہ کردیئے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے سے سیکیورٹی فورسز کی جانب سے قبائلی علاقوں میں قائم دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر جیٹ طیاروں اور گن شپ ہیلی کاپٹرز کی مدد سے شیلنگ کی جارہی ہے جس کے نتیجے میں اب تک 100 سے زائد دہشتگرد ہلاک ہوچکے ہیں.

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔