- کراچی میں آئندہ ہفتے موسلادھار بارش کی پیش گوئی
- حکومت کا عمران خان حکومت کے خلاف تحقیقاتی کمیشن بنانے کا اعلان
- ایف بی آر نے آئی ایم ایف کے طے کردہ ہدف سے زیادہ ٹیکس وصول کرلیا
- چین سے قرض ملنے کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر 10 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئے
- کراچی میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 18 فیصد سے زیادہ ہوگئی
- پیپلز بس سروس کے روٹ 2 کا آغاز یکم جولائی سے ہوگا، شرجیل انعام میمن
- پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں تقریباً 5روپے اضافے کی سفارش
- آن لائن کمپیوٹر پروگرامنگ پلیٹ فارم ٹیورنگ نے پاکستان کا رخ کر لیا
- عہدے آنی جانی چیز ہے اصل کام مخلوق کو راضی کرنا ہے، حمزہ شہباز
- ترکی میں کئی فٹ بلندی سے گرنے والا شیرخوار بچہ محفوظ رہا
- نیٹو نے چین کو مغربی ممالک کے مفادات اور سلامتی کیلیے چیلنج قرار دے دیا
- ایک برس قبل انتقال کرجانے والا شخص بیٹی کو رخصت کرنے پہنچ گیا
- روپے کی نسبت ڈالر مزید تنزلی سے دوچار
- پنجاب کے مینڈیٹ کو ہتھیانے کی کوشش کرنے والے انتخاب روکنے پر بضد ہیں، مریم نواز
- ٹک ٹاک چیلنج سے فلوریڈا ساحل پر گہرے گڑھے پڑگئے
- بلوچستان میں ٹرک اور کار میں تصادم، خاتون سمیت چار جاں بحق
- سونے کی فی تولہ قیمت میں 350 روپے کمی
- خیبرپختونخوا میں بجلی کا شارٹ فال 1600 میگا واٹ تک پہنچ گیا
- نیوٹرلز کو بتادیا ملک غیرمستحکم ہوا تو یہ لوگ سنبھال نہیں سکیں گے، عمران خان
- برازیلی درخت میں لیوکیمیا کا علاج دریافت
نیوٹرلز کو خبردار کردیا تھا کہ سازش کامیاب ہوئی تو معیشت ڈوب جائے گی،عمران خان

امپورٹڈ حکومت پالیسی دینے میں ناکام رہی ہے، عمران خان (فوٹو: فائل)
اسلام آباد: سابق وزیراعظم عمران خان نے ڈالر کی بلند ترین سطح اور اسٹاک مارکیٹ کی مندی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے نیوٹرلز کو ہماری حکومت کو ختم کرنے کی سازش سے آگاہ کرتے ہوئے معیشت کے ڈوب جانے سے متعلق متنبہ کردیا تھا۔
تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سایٹ ٹویٹر پر لکھا کہ ڈالر 193 روپے کا ہونے سے روپیہ تاریخ کی کم ترین سطح پر آگیا ہے جو 8 مارچ کو ہماری حکومت میں 178 روپے کا تھا۔
چیئرمین تحریک انصاف نے مزید لکھا کہ اسی طرح شرح سود بھی 1998 کے بعد 15 فیصد کی بلند ترین سطح پر ہے۔ اسٹاک مارکیٹ 3 ہزار پوائنٹس یا 6.4 فیصد تک گرچکی ہے۔ اس وقت اسٹاک مارکیٹ 604 ارب روپے کی کیپیٹلائزیشن گنوا چکی ہے۔
یہ خبر پڑھیں : ملکی تاریخ میں پہلی بار ڈالر 193 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
سابق وزیراعظم عمران خان نے مہنگائی کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ جنوری 2020 کے بعد سے مہنگائی بھی 13.4 فیصد کی بلند ترین سطح پر ہے۔ یہ سب امپورٹڈ حکومت پر تاریخ کے کم ترین اعتماد کی علامتیں ہیں۔
عمران خان نے معیشت کی زبوں حالی کو حکومتی کے پاس واضح پالیسی نہ ہونے کو قرار دیتے ہوئے ٹویٹر پر لکھا کہ مارکیٹ، پالیسی اور اقدامات کی منتظر ہےجو امپورٹڈ حکومت فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام رہی ہے۔
سابق وزیر اعظم نے اپنی ٹویٹ میں یہ انکشاف بھی کیا کہ میں نےاور اس وقت کے وزیر خزانہ شوکت ترین نے”نیوٹرلز“ کومتنبہ کیا تھا کہ اگر حکومت گرانے کی سازش کامیاب ہوئی تو ہماری کمزور معاشی بحالی ڈوب جائےگی اور اب یہ ہوچکا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔