عمران ملک پاکستان میں ہوتے تو انٹرنیشنل کرکٹ کھیل چکے ہوتے،کامران اکمل

ویب ڈیسک  جمعـء 13 مئ 2022
(فوٹو: آئی پی ایل)

(فوٹو: آئی پی ایل)

 لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلےباز کامران اکمل نے انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کی فرنچائز سن رائزرز حیدرآباد کے تیز گیند باز عمران ملک کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے ساتھ ہوتے تو وہ اب تک بین الاقوامی کرکٹ کھیل چکے ہوتے۔

مقامی یوٹیوب چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے وکٹ کیپر بلےباز کامران اکمل نے کہا کہ جموں و کشمیر ایکسپریس کے تیز گیند باز عمران ملک نے 150 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زیادہ کی رفتار سے گیند بازی کی صلاحیت نے سب کو متاثر کیا ہے اور آئی پی ایل کے رواں سیزن میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے دوسرے بولر ہیں۔

کامران اکمل نے کہا کہ آئی پی ایل فرنچائز سن رائزرز حیدر آباد کے پاس کوالٹی فاسٹ بولرز ہیں لیکن عمران ملک انکے اسٹرائیک بولر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کو طویل عرصے بعد کوالٹی فاسٹ بولرز دسیتاب ہوئے ہیں جسکی اس سے پہلے کمی تھی۔بھارتی ٹیم کو حال ہی میں محمد شامی، محمد سراج، جسپرت بمراہ، نودیپ سینی جیسے فاسٹ بولرز آئی پی ایل کے باعث ملے ہیں۔

وکٹ کیپر بلےباز نے کہا کہ جموں کشمیر سے تعلق رکھنے والے عمران ملک اگر پاکستان سے کھیل رہا ہوتا تو یقینا بین الاقوامی کرکٹ کھیلتا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔