- ننکانہ صاحب میں بھائی نے 2 بہنوں کو قتل کردیا
- ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی امریکی جیل میں موجودگی سے متعلق اہم رپورٹ سامنے آگئی
- بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار 780 میگاواٹ، 8 سے 12 گھنٹے لوڈ شیڈنگ جاری
- لانگ مارچ؛ راولپنڈی میں اگلے 6 روز تک سیکورٹی ہائی الرٹ رکھنے کا فیصلہ
- زمینی فضا میں نیا اور انتہائی تعامل والا کیمیکل دریافت
- میراڈونا کے نام سے منسوب جہاز قطر فٹبال ورلڈکپ کیلئے اڑان بھرنے کو تیار
- سرکاری خزانے سے ایک دھیلا تنخواہ نہیں لی، پیٹرول تک اپنے پاس سے ڈلواتا ہوں، وزیراعظم
- پاکستانی کوہ پیماؤں کا کارنامہ، دنیا کی 5ویں بلند ترین چوٹی سرکرلی
- فرانس نے سوئمنگ پولز میں برکینی پہننے پر پابندی عائد کردی
- حکومت کرنے والے اپنےکیسز ختم نہیں کراسکیں گے جلد جیل جائیں گے، شیخ رشید
- یوم تکبیر پر چاغی کی پکار
- آئی ایم ایف کیساتھ بجلی 7 روپے یونٹ مہنگی کرنے پر بات چیت
- محمد رضوان کی ٹی20 بلاسٹ چیمپئین شپ لگاتار دوسری نصف سنچری
- پاکستان کو ایٹمی طاقت بنے 24 برس مکمل، آج یوم تکبیر منایا جا رہا ہے
- سورج آج خانہ کعبہ کے عین اوپرہوگا
- بجٹ 23-2022؛ مختلف وزارتوں کے ترقیاتی فنڈز میں کٹوتی کا فیصلہ
- کراچی میں دہشتگردی کاخطرہ، اہم تنصیبات نشانہ، گولہ بارود پہنچ گیا
- ڈیوڈ وارنر کے جلد آؤٹ ہونے پر بیٹیاں رونے لگیں، ویڈیو وائرل
- بابر اعظم کی عمدہ بیٹنگ نے کارتھک کا دل جیت لیا
- ملتان میں میدان سجانے کیلیے حکومتی گرین سگنل کا انتظار طویل
اب گوگل میپ میں زمینی مناظرمیں فضائی مناظر بھی شامل

اب گوگل میپس پر ڈرون تصاویر جیسے مناظر بھی دیکھے جاسکیں گے۔ فوٹو: فائل
سان فرانسسكو: اگرچہ گوگل 2022 ڈویلپر کانفرنس اسی ہفتے میں منعقد ہورہی ہے جس میں کئی اہم تبدیلیاں متوقع ہیں لیکن پہلی تبدیلی یہ ہے کہ کئی ممالک کے لیے گوگل میپس کےاسٹریٹ ویو میں فضائی (ایئریل یا ڈرون) منظر بھی شامل کیے گئے ہیں۔ اس طرح بہت ڈرامائی انداز میں بلندی سے شروع ہوتا ہوا منظر زمین پر جاکر ختم ہوتا ہے۔
گوگل نے اپنے میپس پر روایتی نقشوں کو بہتر بنانے پر توجہ رکھی ہے اور دنیا کا قدرے بہتر اور انٹرایکٹو ماڈل سامنے آسکے گا۔ لیکن پاکستان میں ایئریل ویو تو کجا اسٹریٹ ویو مناظر بھی دکھائی نہیں دیتے۔ تاہم یہ سہولت امریکہ اور یورپ کے لیے پیش کی گئی ہے۔
تاہم اس ہفتے ہونے والے گوگل آئی او سمٹ میں ہونے والا ایک اہم اعلان ہمارے سامنے آگیا ہے جس میں گوگل نقشے میں مختلف مقامات کی مزید تفصیلات، اہم عمارتوں، ریستورانوں، عوامی مقامات کی واضح تصاویر بھی دیکھی جاسکیں گی تاکہ آپ وہاں جانے سے قبل گھر بیٹھے ہی ان کے متعلق بہت کچھ جان سکیں گے۔
گوگل میپس کی یہ تفصیلات صارفین کے ساتھ ساتھ خود تاجروں اور کاروباری حضرات کے لیے بہت مفید ہوگا۔ اس طرح لوگ آن لائن اپنے کاروبار کی بہتر تشہیر کرسکیں گے۔ اسکرین پر کسی جگہ کی مصنوعات کے اشتہارات اور دیگر تفصیلات بھی ازخود سامنے آجائے گی۔ اسی طرح سیاحتی مقامات کے متعلق مزید سہولیات جاننا بھی ممکن ہوگا۔
یورپ کے سافٹ ویئر ڈویلپر ’اے آر کور جیوسپیشل اے پی آئی‘ نظام کے تحت میپس پر اپنی جانب سے اے آر (آگمینٹڈ ریئلٹی) فیچر بھی شامل کرسکیں گے۔ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ گوگل میپس میں اے آر کی شمولیت پر تیزی سے کام ہورہا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔