سول ایوی ایشن اتھارٹی کا خلیجی ممالک سے آنے والے مسافروں کی اسکریننگ کا فیصلہ

ویب ڈیسک  ہفتہ 14 مئ 2022
ایئرہورٹ (فوٹوفائل)

ایئرہورٹ (فوٹوفائل)

 اسلام آباد: سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پاکستان میں اومیکرون کی نئی قسم کے پہلے کیس کی نشاندہی کے بعد سعودی عرب سمیت تمام خلیجی ممالک سے آنے والے مسافروں کی اسکریننگ کا فیصلہ کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان میں اومیکرون کی نئی قسم کا پہلا کیس رپورٹ ہونے کے بعد سول ایوی ایشن اتھارٹی اور سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول نیشنل انسٹیوٹ آف ہیلتھ نے بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر اسکریننگ کے انتظامات مکمل کرلیے۔

اقدامات وزیر سحت کی ہدایات کی روشنی میں عمل میں لائے گئے ہیں جس کے تحت سعودی عرب سمیت تمام خلیجی ریاستوں سے آنے والوں کی اسکریننگ کی جائے گی۔

اسکرینگ کا عمل آج رات 12 بج کر 1 منٹ پر اسلام آباد، لاہور اور کراچی کے ایئرپورٹس پر شروع کردیا جائے گا، جس کا مقصد اومیکرون کی نئی قسم کا پتہ چلانا ہے۔

CDC

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ  کے ذریعے محدود رینڈم اسکریننگ ہوگی۔

ایئرپورٹ حکام کا کہنا ہے کہ ابتدا میں 150 افراد تک کے حامل چھوٹے طیاروں کے مسافروں میں سے  10 سے 15 مسافروں کے  ٹیسٹ ہونگے جبکہ 250 یا اس زائد مسافروں کےحامل بڑے طیاروں کی صورت میں 15 سے 20 مسافروں کے ریپڈ سکرینگ ٹیسٹ ہوں گے۔

ترجمان سول سوی ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا تھا کہ سکرینگ کے لیے ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹوں کا عمل سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول کے آئندہ احکامات ملنے تک جاری رھے گا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔