واٹر پارک میں ’سلائیڈ‘ ٹوٹنے سے 16 افراد زخمی

ویب ڈیسک  جمعـء 13 مئ 2022
حادثے میں تین افراد کے جسم کی ہڈیاں بھی ٹوٹ گئیں (فوٹو، انٹرنیٹ)

حادثے میں تین افراد کے جسم کی ہڈیاں بھی ٹوٹ گئیں (فوٹو، انٹرنیٹ)

جکارتا: انڈونیشیا کے ’کینجرا‘ نامی واٹر پارک میں ’سلائیڈ‘ ٹوٹنے کے باعث 16 افراد 30 فٹ بلندی سے زمین پر آگرے۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پارک کے واٹر سلائیڈ کا آدھا حصہ ٹوٹا جس کے نتیجے میں سولہ افراد زخمی ہوئے جن میں سے چند کو معمولی چوٹی آئیں جبکہ 8 کو اسپتال منتقل کرنا پڑا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ حادثے کی وجہ سے تین افراد کی ہڈیاں بھی ٹوٹ گئیں، یہ واقعہ گزشتہ دنوں پیش آیا تاہم حادثے کی خبر اور ویڈیو اب سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے۔

متعلقہ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سلائیڈ میں مقررہ تعداد سے زائد لوگ سوار ہوگئے تھے جس کے سبب یہ حادثہ پیش آیا۔

دوسری جانب حکام نے واٹر پارک انتظامیہ کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ علاوہ ازیں ملک کے دیگر پارکس انتظامیہ کو زور دیا گیا ہے کہ وہ انتظامات اور سلائیڈس کا مرحلہ وار جائزہ لیا کریں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔