- نائیجیریا؛ گِرجا گھر میں بھگدڑ مچنے سے 31 افراد ہلاک
- بہاولنگر میں خواتین کو ہراساں اور تشدد کرنے والے 6 ملزمان گرفتار
- جہیز کا معاملہ؛ ایک ہی خاندان میں بیاہی گئی تین بہنوں کی بچوں کے ہمراہ خودکشی
- پاکستان کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھنے کے سوا عمران خان نے قوم کو کچھ نہیں دیا، مریم نواز
- سی پی این ای کے سالانہ انتخابات؛ کاظم خان صدر، ایاز خان سینئر نائب صدر منتخب
- نائیجریا میں مغوی بیٹے کی بازیابی کیلئے والدین کی آرمی چیف سے مدد کی اپیل
- ملک ریاض کی آصف زرداری کو عمران خان کا مفاہمت کا پیغام پہنچانے کی مبینہ آڈیو سامنے آگئی
- وزیراعظم اورڈی جی آئی ایس پی آر کی سی پی این ای کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
- قومی کرکٹر عثمان قادر کے ہاں ننھی پری کی آمد
- پاکستان ویمن ٹیم نے سری لنکا کو تیسرے ٹی 20 میں شکست دے کر وائٹ واش کردیا
- عراق میں اسرائیل سے تعلقات کی بحالی پر سزائے موت کا قانون منظور
- پاکستان نے 28 برس قبل نیوکلیئر ڈیٹرنس قائم کرکے خطے میں طاقت کا توازن پیدا کیا، آئی ایس پی آر
- سونے کی فی تولہ قیمت میں 2750 روپے کمی
- عمران خان کا لانگ مارچ روکے جانے کے خلاف سپریم کورٹ جانے کا اعلان
- گنج پن کی نئی دوا کے امید افزا نتائج برآمد
- ایک پراکتفا کریں، زائد شادیوں کے خواہشمند غلط فہمی کا شکار ہیں؛ سربراہ جامعہ الازہر
- چاکلیٹ سے بنے 8 فٹ بلند زرافہ کی ویڈیو وائرل
- عدالت نے فواد چوہدری اور فراز چوہدری کو گرفتار کرنے سے روک دیا
- برطانیہ؛ پاکستانی نژاد تفہین شریف پہلی مسلم خاتون ڈپٹی میئر بن گئیں
- لاہور پولیس کا تحریک انصاف کے کارکنوں کیخلاف دوبارہ کریک ڈاؤن کا فیصلہ
’’لیگز چھوڑو زرِ تلافی لو‘‘ بورڈ اسٹار کرکٹرز کو ترغیب دے گا

ایمرجنگ کیٹیگری میں کرکٹرز کی تعداد بڑھا کر10تک کردی جائے گی ۔ فوٹو : انٹرنیٹ
لاہور: ’’لیگز چھوڑو زرِتلافی لو‘‘بورڈ اسٹار کرکٹرزکو ترغیب دے گا، اس حوالے سے اسپیشل فنڈ قائم کرنے پر غور ہونے لگا۔
صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں ڈائریکٹر میڈیا سمیع الحسن برنی نے بتایا کہ پی سی بی کرکٹرز کیلیے ایک اسپیشل فنڈ قائم کرنے پر بھی غور کررہا ہے، اس کا مقصد قومی کرکٹرز کو سپورٹ کرنا ہے تاکہ آئیکون سمجھے جانے والے ٹاپ پلیئرز کی توجہ لیگز کی کمائی پر کم ہو اور کیریئر طویل ہوسکے۔
انہوں نے کہا کہ اس کا طریقہ کار یہ ہوگا کہ اگر کسی کھلاڑی کو کہیں سے معاہدے کی پیشکش ہوئی اور پاکستان ٹیم مینجمنٹ نے سمجھاکہ اسے لیگ میں شرکت کے بجائے آرام یا ٹریننگ کرنا چاہیے تو پی سی بی نقصان کی کسی حد تک تلافی کرنے کی کوشش کرے گا، یوں پاکستان کرکٹ کے اثاثے کو محفوظ رکھا جاسکے گا اور اسے احساس محرومی بھی نہیں ہوگا۔
دوسری جانب ڈومیسٹک کرکٹرز اور کوچز کے کنٹریکٹ اور تعداد کا معاملہ بھی زیرغور ہے مشاورت کے بعد نئے سال سے پہلے تمام معاہدوں کوحتمی شکل دی جائیگی۔
انھوں نے بتایا کہ آئندہ ماہ دیے جانے والے سینٹرل کنٹریکٹ کے حوالے سے گزشتہ چند روز میں متعدد میٹنگز ہوئی ہیں جس میں کھلاڑیوں کی الگ کیٹیگریز متعارف کرانے کی بات کی گئی،ریڈ اور وائٹ بال کرکٹ کیلیے الگ کنٹریکٹس ہو سکتے ہیں، مثال کے طور پر اگر بابر اعظم سمیت چند کرکٹرز ریڈ اور وائٹ بال کرکٹ دونوں کھیلتے ہیں، ان کو دونوں کے مطابق معاوضہ ملے گا،قومی کرکٹرز کے معاوضے دنیا کے مقابلے میں کم اور اس فاصلے کو بتدریج کم کرتے ہوئے پی سی بی سینٹرل کنٹریکٹ میں رقوم بڑھانے پر بھی غور کررہا ہے۔
انھوں نے کہا کہ کچھ عرصے میں قومی ٹیموں کی کارکردگی میں نمایاں بہتری آئی، کرکٹرز کو انعامات سے بھی نوازا جارہا ہے، وہ ہمارا اثاثہ ہیں، ان کی بھرپور حوصلہ افزائی ہونا چاہیے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ کپتان بابراعظم اور ہیڈکوچ ثقلین مشتاق نے بھی سینٹرل کنٹریکٹ پر رائے دے دی ہے،دونوں 20فیصد تک اضافہ چاہتے ہیں۔
پی سی بی ترجمان کے مطابق ان نوجوان کرکٹرز کی حوصلہ افزائی ضروری ہے جو آگے چل کر قومی ٹیم کا مستقل رکن بننے کی اہلیت رکھتے ہوں، اس لیے ایمرجنگ کیٹیگری میں کھلاڑیوں کی تعداد بڑھانے کی تجویز زیرغورہے، سابقہ کنٹریکٹ میں ان کی تعداد 3تھی جو اس بار 7سے 10تک ہوسکتی ہے، انڈر19کرکٹ میں پرفارم کرنے والوں کو ترجیح دی جائے گی، آئندہ پلان میں پاکستان جونیئر لیگ سے سامنے آنے والے ٹیلنٹ پر بھی نظر رکھیں گے۔
یاد رہے کہ گذشتہ سینٹرل کنٹریکٹ میں ’’اے‘‘، ’’بی‘‘ اور ’’سی‘‘ کیٹیگریز میں مجموعی طور پر 17اور ایمرجنگ میں 3کرکٹرز شامل تھے، اظہر علی،فواد عالم اور یاسر شاہ صرف ریڈ بال کرکٹ کھیلنے کے باوجود ’’بی‘‘ کیٹیگری کا کنٹریکٹ پانے میں کامیاب ہوئے تھے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔