- حکومت کا پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 30 روپے اضافے کا اعلان
- سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے پر عمران خان اور پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف مقدمات درج
- جناح اسپتال میں دو طلبہ تنظیموں کے درمیان جھڑپ، فائرنگ اور تشدد سے متعدد افراد زخمی
- بھارت نے انڈونیشیا کو ہرا کر پاکستان کو ایشیا کپ اور ورلڈ کپ سے باہر کردیا
- شمالی وزیرستان میں پولیو پروگرام سے منسلک مغوی ڈاکٹر ذیشان بازیاب
- پی ٹی آئی کے لانگ مارچ سے معیشت کو 1 ارب روپے کا نقصان ہوا، معاشی ماہرین
- داعش کا سربراہ ترکی میں گرفتار
- لاہور میں پولیس کی کارروائی، ڈکیت میاں بیوی گرفتار
- ملکی سیاسی صورتحال کے باعث ڈالر نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
- آئی ایم ایف کے سامنے پیٹرول و بجلی کی قیمتیں نہ بڑھانے پر ڈٹ جانا چاہیے، رضاربانی
- پاکستان ویمن ٹیم نے سری لنکا کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست دیکر سیریز اپنے نام کرلی
- پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں نہ بڑھائیں تو ملک دیوالیہ ہوجائے گا، مریم نواز
- پنجاب کے اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان
- نائیجیریا میں ایک پاکستانی سمیت 62 افراد اغوا، وزارت خارجہ کی رہائی کیلیے کوشش شروع
- پتوکی میں ڈاکوؤں کی 15 سالہ لڑکی سے زیادتی، وزیراعلی لڑکی کے گھر پہنچ گئے
- عالمی مارکیٹ میں کمی کے باوجود مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت بڑھ گئی
- نیب نے فرح شہزادی کے خلاف انکوائری شروع کردی
- تیزاب گردی کا شکار ٹک ٹاکر خاتون زندگی کی بازی ہار گئی
- گوگل کا یوٹیوب شارٹس میں اشتہارات کے اجراء کا اعلان
- پاک ویسٹ انڈیز ون ڈے میچز ملتان منتقل کرنے کا فیصلہ
چیئرمین پی سی بی پر 6 ماہ میں 39 لاکھ سے زائد رقم خرچ

اندرون ملک سفر پر 26 لاکھ سے زائد صرف، ایکسپریس کی نشاندہی پرتفصیل جاری۔ فوٹو: فائل
لاہور: چیئرمین پی سی بی نے 6ماہ میں 39 لاکھ روپے سے زائد رقم خرچ کر دی جب کہ اندرون ملک سفر پر 26 لاکھ 78 ہزار روپے کے اخراجات ہوئے،
سابق چیئرمین احسان مانی نے خود سمیت بی او جی ممبران کے اخراجات کی تفصیل پی سی بی کی ویب سائٹ پر شائع کرنے کا سلسلہ شروع کیا تھا، رمیز راجہ کے دور میں اسے جاری نہ رکھا جا سکا، البتہ اب گزشتہ روز موجودہ سربراہ کے 6 ماہ میں اخراجات کی تفصیل ویب سائٹ پر جاری کر دی گئی ہے۔
21ستمبر سے 22مارچ تک رمیز راجہ نے 39 لاکھ 17 ہزار روپے خرچ کیے، اندرون ملک سفر پر 26 لاکھ 78 ہزار 985 روپے کے اخراجات ہوئے، وہیکل الاؤنس کی مد میں 5 لاکھ 77 ہزار روپے سے زائد رقم خرچ ہوئی۔
انھوں نے موبائل، سیکیورٹی، میڈیکل کی مد میں 4 لاکھ 15 ہزار روپے لیے، غیر ملکی دوروں پر 2 لاکھ 39 ہزار روپے سے زائد خرچ ہوئے،ساتھ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اخراجات کی تفصیل آئندہ سہ ماہی بنیادوں پر جاری کی جائے گی۔ یاد رہے کہ احسان مانی کا کہنا تھا کہ سسٹم میں شفافیت لانے کیلیے اخراجات کی تفصیل دینا ضروری ہے۔
رمیز راجہ کی جانب سے اپنے پیش رو کی روایت ختم کرنے اور اخراجات کی رپورٹ منظر عام پر نہ لانے کی خبر ’’ ایکسپریس‘‘ میں 28اپریل کو شائع ہوئی تھی،اسے لاہور سے اسپورٹس رپورٹر عباس رضا نے فائل کیا تھا جس کے بعد میڈیا میں بحث چل نکلی۔
اس وقت پی سی بی کا موقف تھا کہ احسان مانی سے قبل بھی بورڈ سربراہان اخراجات کی رپورٹ شائع نہیں کرتے تھے،ویب سائٹ ’’کرکٹ پاکستان‘‘ کو انٹرویو میں بھی احسان مانی نے رپورٹ جاری نہ کرنے کو افسوسناک قرار دیا، میڈیا میں مسلسل خبریں آنے پر بالآخر پی سی بی نے گذشتہ روز تفصیل جاری کردی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔