- حکومت کا پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 30 روپے اضافے کا اعلان
- سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے پر عمران خان اور پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف مقدمات درج
- جناح اسپتال میں دو طلبہ تنظیموں کے درمیان جھڑپ، فائرنگ اور تشدد سے متعدد افراد زخمی
- بھارت نے انڈونیشیا کو ہرا کر پاکستان کو ایشیا کپ اور ورلڈ کپ سے باہر کردیا
- شمالی وزیرستان میں پولیو پروگرام سے منسلک مغوی ڈاکٹر ذیشان بازیاب
- پی ٹی آئی کے لانگ مارچ سے معیشت کو 1 ارب روپے کا نقصان ہوا، معاشی ماہرین
- داعش کا سربراہ ترکی میں گرفتار
- لاہور میں پولیس کی کارروائی، ڈکیت میاں بیوی گرفتار
- ملکی سیاسی صورتحال کے باعث ڈالر نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
- آئی ایم ایف کے سامنے پیٹرول و بجلی کی قیمتیں نہ بڑھانے پر ڈٹ جانا چاہیے، رضاربانی
- پاکستان ویمن ٹیم نے سری لنکا کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست دیکر سیریز اپنے نام کرلی
- پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں نہ بڑھائیں تو ملک دیوالیہ ہوجائے گا، مریم نواز
- پنجاب کے اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان
- نائیجیریا میں ایک پاکستانی سمیت 62 افراد اغوا، وزارت خارجہ کی رہائی کیلیے کوشش شروع
- پتوکی میں ڈاکوؤں کی 15 سالہ لڑکی سے زیادتی، وزیراعلی لڑکی کے گھر پہنچ گئے
- عالمی مارکیٹ میں کمی کے باوجود مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت بڑھ گئی
- نیب نے فرح شہزادی کے خلاف انکوائری شروع کردی
- تیزاب گردی کا شکار ٹک ٹاکر خاتون زندگی کی بازی ہار گئی
- گوگل کا یوٹیوب شارٹس میں اشتہارات کے اجراء کا اعلان
- پاک ویسٹ انڈیز ون ڈے میچز ملتان منتقل کرنے کا فیصلہ
سیالکوٹ میں بلااجازت جلسے پر گرفتار پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار اور دیگر کو رہا کردیا گیا

ضلعی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو مسیحی برادری کی جگہ پر جلسے کی اجازت دینے سے انکار کردیا
سیالکوٹ: پولیس نے بلااجازت مسیحی برادری کے سی ٹی آئی میدان میں جلسہ کرنے کی کوشش پر پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار اور متعدد کارکنوں کو گرفتار کرلیا تاہم کچھ دیر بعد انہیں رہا کردیا گیا جبکہ پی ٹی آئی نے بھی جلسے کا مقام تبدیل کرلیا۔
سیالکوٹ میں چرچ کی زمین پر پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار نے اجازت نہ ملنے کے باوجود جلسہ منعقد کرنے کی کوشش کی۔ ضلعی انتظامیہ نے پی ٹی آئی قیادت کو جلسے کی جگہ تبدیل کرنے کا کہا جس سے انہوں نے انکار کردیا۔ جلسہ گاہ تبدیل نہ کرنے پر پولیس حرکت میں آگئی۔
پولیس نے عثمان ڈار، عمر ڈار، حافظ حامد رضا، علی اسجد ملہی، مہر کاشف، سعید احمد ، بیرسٹر جمشید غیاث بھلی کوحراست میں لے لیاگیا۔ پولیس نے لاٹھی چارج کرکے جلسہ گاہ سے پی ٹی آئی کارکنوں کو منتشر کردیا اور گراؤنڈ کو خالی کروالیا۔ بعدازاں تمام گرفتار شدگان کو رہا کرکے تھانہ لیسر کلاں سے واپس سیالکوٹ روانہ کردیا گیا۔
شدید تنقید کے بعد پی ٹی آئی نے اپنے جلسے کا مقام بدل لیا اور شام 6 بجے مدثر شہید روڈ وی آئی پی گراؤنڈ میں کرنے کا اعلان کیا۔ پی ٹی آئی نے نئے مقام پر تیاریاں شروع کردیں اور تاہم انتظامات میں تاخیر کے باعث جلسہ لیٹ ہونے کا خدشہ ہے۔
قبل ازیں ڈی پی او کا کہنا ہے کہ بلااجازت جلسہ کرنے کی کوشش ہورہی ہے، عبادت گاہ کے سامنے زبردستی جلسہ کرنے کی کیسے اجازت دیں، ضلعی انتظامیہ نے جگہ تبدیل کرنے کاکہا ہے۔
ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ عمران قریشی نے جلسہ گاہ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پرائیویٹ جگہ پر جلسہ کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے، تحریک انصاف کسی بھی اور جگہ جلسہ کرنا چاہے تو ہم وہ جگہ دینے کو تیار ہیں، ہم نے متعدد مرتبہ تحریک انصاف کو جگہ تبدیل کرنے کی درخواست کی کیونکہ یہ جگہ امریکن چرچ کی ذاتی ملکیت ہے۔
عثمان ڈار نے کہا کہ جلسہ کرناآئینی قانونی حق ہے، ہمیں ایک دن پہلے کہا گیا کہ جلسہ گاہ تبدیل کرو، عمران خان آج ہرصورت سیالکوٹ آئیں گے، ہمیں جیلوں میں ڈال دو لیکن جلسہ وہیں پہ ہوگا۔
آزاد کشمیر کے وزیر مذہبی امور صاحبزادہ حامد رضا نے گرفتاری کے بعد پولیس وین میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اور عمر ڈار کو گرفتار کر لیا گیا ہے ملکی تاریخ میں کبھی ایسا ظلم پہلے نہیں ہوا ہمارے پرامن جلسے کو سبوتاژ کیا گیا۔
جلسہ کے خلاف لاہور کی مسیح برادری نے بھی مال روڈ پر احتجاج کیا۔ خلیل طاہر سندھو نے کہا کہ پی ٹی آئی غنڈہ گردی پر اتر آئی ہے، چرچ کی زمین کے سیاسی استعمال سے مسیحی برادری کے جذبات مجروح ہوئے ہیں، کسی بھی مقدس مقام پر سیاسی جلسہ کرنا درست نہیں ہے، چرچ کی زمین پر جلسہ کی اجازت نہ کورٹ نے اور نہ ہی ڈی سی نے دی، عثمان ڈار غنڈہ گردی کر رہے ہیں، جس کی اجازت نہیں دیں گے۔
مسیحی برادری کا کہنا ہے کہ سی ٹی آئی گراؤنڈ ہماری ملکیت ہے جہاں سالانہ مذہبی تہوار اور تعلیمی سرگرمیاں ہوتی ہیں، ہم نے پی ٹی آئی کا سیاسی جلسہ رکوانے کےلیے ضلعی انتظامیہ کو درخواست دی، جلسے سے ہمارے جذبات مجروح ہوتے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔