کامن ویلتھ گیمز کے لئے 4 رکنی سوئمنگ ٹیم منتخب

اسپورٹس رپورٹر  ہفتہ 14 مئ 2022
کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان سوئمنگ سمیت 14 کھیلوں میں حصہ لے گا:فوٹو:فائل

کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان سوئمنگ سمیت 14 کھیلوں میں حصہ لے گا:فوٹو:فائل

 لاہور: کامن ویلتھ گیمز میں شرکت کے لئے 4 رکنی ٹیم کا انتخاب کرلیا گیا۔

کامن ویلتھ گیمز میں شرکت کے لئے پاکستان کی سوئمنگ ٹیم منتخب کرلی گئی۔دو خواتین اور دو مرد تیراک قومی دستے کا حصہ ہوں گے۔

برطانیہ کے شہربرمنگھم میں 28 جولائی سے شروع ہونے والے کامن ویلتھ گیمز میں تیراک جہاں آرا، بسمہ خان، حسیب طارق اورذیشان اکبر پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔احمد علی خان اورفرزانہ صابرٹیم آفیشلز ہوں گے۔ پاکستان کا 101 ارکان پر مشتمل دستہ کامن ویلتھ گیمز میں مجموعی طورپر14 کھیلوں میں شرکت کرے گا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔