- پی ٹی آئی کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر وزیر اعظم سے استعفے کا مطالبہ
- تحریک انصاف کو پریڈ گراؤنڈ میں جلسے کی اجازت مل گئی
- آئسکریم کی قیمت میں 25 برس بعد معمولی اضافے پر کمپنی نے معافی مانگ لی
- پاک قطردوستانہ تعلقات پائیدار شراکت داری میں تبدیل ہورہے ہیں،آرمی چیف
- بلوچستان کے کسانوں کا بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف قومی شاہراہ پر بند کرنے کا اعلان
- کراچی کے مختلف علاقوں سے خاتون سمیت آٹھ افراد کی لاشیں برآمد
- پیٹرول کی قیمت میں تقریباً 15 روپے کا اضافہ
- صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے فنانس بل 2022 کی منظوری دے دی
- راولپنڈی میں چور 10 لاکھ روپے مالیت کے 10 دنبے لے اڑے
- کریپٹو کرنسی کے لین دین پر سخت کنٹرول بڑھانے کی ضرورت ہے، فیٹف
- لاہور؛ منشیات فروش سے بھتہ لینے کی ویڈیو وائرل، کانسٹیبل معطل
- فیفا نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کی انٹرنیشنل رکنیت بحال کردی
- سپریم کورٹ وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کیلیے حکم امتناع دے، عمران خان
- پشاورایئرپورٹ پر3 کلوآئس ہیروئن اسمگلنگ کی کوشش ناکام
- کراچی میں آئندہ ہفتے موسلادھار بارش کی پیش گوئی
- حکومت کا عمران خان حکومت کے خلاف تحقیقاتی کمیشن بنانے کا اعلان
- چین سے قرض ملنے کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر 10 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئے
- کراچی میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 18 فیصد سے زیادہ ہوگئی
- پیپلز بس سروس کے روٹ 2 کا آغاز یکم جولائی سے ہوگا، شرجیل انعام میمن
- آن لائن کمپیوٹر پروگرامنگ پلیٹ فارم ٹیورنگ نے پاکستان کا رخ کر لیا
اسلام آباد ہائیکورٹ کا ملعون گیرٹ ولڈر کے ٹویٹس کے خلاف اقدامات کا حکم

پی ٹی اے کی بطور ریگولیٹر از خود بھی ذمہ داری ہے کہ وہ ایسے حساس معاملات کو دیکھے، عدالت (فوٹو : فائل)
اسلام آباد ہائی کورٹ نے ملعون گیرٹ ولڈر کے توہین آمیز ٹویٹس کے خلاف حکومت کو مؤثر اقدامات کی ہدایت کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے ملعون گیرٹ ویلڈر کے توہین آمیز ٹویٹس کے خلاف درخواست پر فیصلہ جاری کردیا۔ یہ فیصلہ جسٹس محسن اختر کیانی نے تحریک تحفظ ناموس رسالت ﷺ کی درخواست جاری کیا جو کہ چار صفحات پر مشتمل ہے۔ فیصلے میں عدالت نے مسلمانوں کے مذہبی جذبات کے تحفظ کے لیے پی ٹی اے اور وزارت آئی ٹی کو اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی ہے۔
ہائی کورٹ نے کہا کہ وزارت آئی ٹی مناسب کارروائی کے لیے وفاقی کابینہ کے سامنے معاملہ رکھ سکتی ہے، سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر کے خلاف حکومت عدالتی احکامات پر عمل درآمد کرے۔
عدالت نے فیصلے میں پٹیشن کو Representation بنا کر چیئرمین پی ٹی اے اور وزارت آئی ٹی کو بھیجنے کا حکم دیا اور کہا کہ پٹیشنر نے مفاد عامہ کا معاملہ اٹھایا ہے ملعون گیرٹ ویلڈر لگاتار توہین آمیز ٹویٹس کر رہا ہے، مسلمانوں کے جذبات کے تحفظ اور مناسب ایکشن کے لیے وفاقی حکومت کو ہدایات جاری کرنا ضروری ہے۔
عدالت نے کہا کہ پٹیشنر نے ڈچ سیاست دان گیرٹ ولڈرز کی مسلسل توہین آمیز ٹویٹس کی جانب توجہ دلائی، پٹیشنر نے ہالینڈ کے سفیر کو دفتر خارجہ طلب کرکے سخت احتجاج ریکارڈ کی استدعا کی ہے، عدالت سے استدعا کی گئی گیرٹ ولڈرز کے خلاف عالمی عدالت انصاف سے رجوع کرنے کا حکم دیا جائے، پٹیشنر نے عدالت کو بتایا کہ یورپ ہمیشہ مسلمانوں کو تکلیف پہنچانے کے لیے مذہب کا استعمال کرتا ہے۔
عدالت نے کہا کہ پی ٹی اے اور وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کو اس حوالے سے مناسب اقدامات اٹھانے چاہییں جب کہ سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کے خلاف وزارت آئی ٹی اور پی ٹی اے کو یہ عدالت پہلے بھی ہدایات دے چکی، پی ٹی اے کی بطور ریگولیٹر از خود بھی ذمہ داری ہے کہ وہ ایسے حساس معاملات کو دیکھے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔