راولپنڈی میں بیگار کیمپ کا انکشاف، افغان خواتین و بچے بازیاب

ویب ڈیسک  ہفتہ 14 مئ 2022
(فوٹو : انٹرنیٹ)

(فوٹو : انٹرنیٹ)

 راولپنڈی: راولپنڈی میں موجود ایک بیگار کیمپ پر چھاپے میں 30 افغان باشندوں کو بازیاب کرالیا گیا جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق تھانہ صدر بیرونی کے علاقے گرجا روڈ پر بیگار کیمپ کا انکشاف ہوا ہے۔ عدالتی بیلف نے تھانہ صدر بیرونی پولیس کے ہمراہ اینٹوں کے بھٹے پر چھاپہ مار کر 30 افغان باشندوں کو بازیاب کرالیا تاہم بھٹہ مالکان موقع سے فرار ہوگئے۔

بازیاب ہونے والوں میں کمسن بچے اور خواتین شامل ہیں، افغان باشندوں کے دو افراد تاحال لاپتا ہیں۔

اطلاعات ہیں کہ کچہری پہنچنے پر بچوں نے آہ و بکا شروع کردی اور  بھوک سے چلانے لگے تھے۔

 

 

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔