سابق قومی کپتان راشد لطیف نے سیاست میں آنے کا اعلان کردیا

ویب ڈیسک  ہفتہ 14 مئ 2022
(فوٹو: ٹوٗٹر)

(فوٹو: ٹوٗٹر)

 کراچی: قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے عملی طور پر سیاست میں آنے کا اعلان کردیا۔

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں انٹرویو دیتے ہوئے سابق ٹیسٹ کرکٹر راشد لطیف کا کہنا تھا کہ ملکی حالات کو بغور دیکھ رہا ہوں اور ابھی کام کرنے کی سکت رکھتا ہوں، لہذا ممکن ہے کہ آئندہ دو سے تین سال میں آپ مجھے سیاست میں دیکھیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اپنی سیاسی جماعت بنانے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا البتہ میرے سیاسی نظریات اور وابستگی سے سب واقف ہیں۔
سابق کرکٹر نے 1992ء سے 2005ء تک پاکستان کے لیے 37 ٹیسٹ اور 166 ون ڈے انٹرنیشنل میں قومی ٹیم کی نمائندگی جبکہ حال ہی میں وہ کشمیر پریمئیر لیگ کے بطور ڈائریکٹر کرکٹ وابستگی اختیار کی تھی۔

رپورٹس کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز کراچی کنگز کے ساتھ دوبارہ وابستہ ہونے جارہے ہیں، جہاں وہ فرنچائز کے لیے نئے ٹیلنٹ کی تلاش اور دیگر دوسرے کاموں میں مصروف نظر آئیں گے۔

مزید پڑھیں: راشد لطیف کشمیر پریمیئر لیگ کے ساتھ وابستہ ہوگئے

سابق ٹیسٹ وکٹ کیپر نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے منسلک ہونے سے متعلق سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ ضرور وہ اس حوالے سے اچھی آفر کے بعد فیصلہ کریں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔