11 سالہ لڑکی سے گینگ ریپ کے 3 ملزمان کو عمرقید

ویب ڈیسک  ہفتہ 14 مئ 2022
—فائل فوٹو

—فائل فوٹو

کراچی: انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے 11 سالہ لڑکی کے ساتھ گینگ ریپ کے مقدمہ میں جرم ثابت ہونے پر 3 ملزمان کو عمر قید کی سزا کا حکم دیدیا۔

کراچی سینٹرل جیل میں انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت نمبر 20 نے گینگ ریپ کے مقدمے کا محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ استغاثہ جرم ثابت کرنے میں کامیاب رہا۔ عدالت نے جرم ثابت ہونے پر 3 ملزمان کو عمر قید کی سزا سنا دی۔

ملزمان میں عبد الغفار، گل رب اور محمد آصف شامل ہیں۔ عدالت نے ملزمان جرمانہ بھی عائد کیا۔ خصوصی عدالت کے اسسٹنٹ پراسیکیوٹر جنرل اقبال میو کے مؤقف اپنایا تھا کہ متاثرہ لڑکی نے مجسٹریٹ کے روبرو اور معزز عدالت کے سامنے بھی ملزمان کو شناخت کیا ہے اور پولیس نے 2 ملزمان کو وقوعہ سے گرفتار کیا تھا۔

متاثرہ لڑکی اور ملزمان کے حاصل کئے گئے نمونے ڈی این اے میں میچ ہوئے تھے۔ پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف 2020 میں ملیر کینٹ تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔