یوکرین امن مذاکرات میں سنجیدہ نہیں، روس

ویب ڈیسک  ہفتہ 14 مئ 2022
[فائل-فوٹو]

[فائل-فوٹو]

 ماسکو: یوکرین میں روس کے خصوصی آپریشن کے آغاز کے بعد ماسکو اور کیف استنبول میں یوکرین جنگ کے حل کیلئے مذاکرات کے کئی دور کرچکے ہیں جو کہ اب تک کسی نتیجے پر نہیں پہنچ پائے ہیں۔

عالمی میڈیا کے مطابق کریملن کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ ماسکو-کیف مذاکرات سردمہری کا شکار ہیں۔ پوٹن نے مذاکراتی عمل کے حوالے سے کہا کہ یوکرین نے مذاکرات معطل کیے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یوکرین تعمیری مذاکرات میں دلچسپی نہیں رکھتا اور غیر سنجیدہ ہے۔

واضح رہے کہ ڈونباس میں آٹھ سال سے جاری جنگ کو روکنے کے لیے ماسکو نے فروری میں آپریشن شروع کیا تھا۔ صدر پیوٹن نے اس بات پر زور دیا کہ خطے میں یوکرینی فوج کی کارروائیاں نسل کشی کے مترادف ہیں اور کہا کہ روس کا ہدف یوکرین کے ’نازی ازم‘ کو روکنا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔