چین ایشین فٹبال کپ 2023 کی میزبانی سے دستبردار ہوگیا

ویب ڈیسک  ہفتہ 14 مئ 2022
(فوٹو: ٹوئٹر)

(فوٹو: ٹوئٹر)

بیجنگ: چین میں کورونا کی وبا بے قابو ہونے کے باعث ایشین کپ 2023 کی میزبانی سے دستبردار ہوگیا۔

غیرملکی خبررساں ایجسنی کی رپورٹ کے مطابق چین کے فٹبال حکام نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کی شدت میں اضافے کے سبب ایشین کپ 2023 کی میزبانی سے دستبردار ہورہے ہیں۔

حکام نے گورننگ باڈی کو آگاہ کر دیا ہے کہ وہ 24 ٹیموں کے مقابلے کی میزبانی نہیں کرسکیں گے، چین کو اگلے سال جون اور جولائی میں ایونٹ منعقد کروانا تھا۔

دوسری جانب ایشین فٹ بال کنفیڈریشن (اے ایف سی) کا کہنا ہے کہ ٹورنامنٹ سے متعلق اگلے اقدامات کا اعلان مناسب وقت پر کیا جائے گا۔

1

رپورٹس کے مطابق چین کے ایشین کپ کی میزبانی سے دستبردار ہونے کے بعد قطر یا سعودی عرب ٹونارمنٹ کی میزبانی کر سکتے ہیں۔ دونوں ممالک 2027 کے ایڈیشن کی میزبانی کے لیے بولی میں حصہ لے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ بھارت اور ایران بھی ٹورنامنٹ کے 2027 کے ایڈیشن کی میزبانی کے امیدوار ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔