- جامعہ کراچی میں قائم یونیسکو چیئرکے ڈائریکٹر ڈاکٹراقبال چوہدری سبکدوش
- تنزانیہ میں طوفانی بارشیں؛ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 155 افراد ہلاک
- ججز کو دھمکی آمیز خطوط؛ سپریم کورٹ کا لارجر بینچ 30 اپریل کو سماعت کریگا
- متحدہ عرب امارات کی مارکیٹ میں پاکستانی گوشت کی طلب بڑھ گئی
- زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے 9 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی
- فوج سے کوئی اختلاف نہیں، ملک ایجنسیز کے بغیر نہیں چلتے، سربراہ اپوزیشن گرینڈ الائنس
- ملک کے ساتھ بہت تماشا ہوگیا، اب نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا
- اگر حق نہ دیا تو حکومت گرا کر اسلام آباد پر قبضہ کرلیں گے، علی امین گنڈاپور
- ڈالر کی انٹر بینک قیمت میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں قدر گھٹ گئی
- قومی اسمبلی: خواتین ارکان پر نازیبا جملے کسنے کیخلاف مذمتی قرارداد منظور
- پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی ’متعصبانہ‘ رپورٹ کو مسترد کردیا
- جب سے چیف جسٹس بنا کسی جج نے مداخلت کی شکایت نہیں کی، چیف جسٹس فائز عیسیٰ
- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری
- سائفر کیس؛ مقدمہ درج ہوا تو سائفر دیگر لوگوں نے بھی واپس نہیں کیا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ
- ضلع خیبرمیں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک، دو ٹھکانے تباہ
- عمران خان کی سعودی عرب سے متعلق بیان پر شیر افضل مروت کی سرزنش
- چین: ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے والا 88 سالہ شہری
- یوٹیوب اپ ڈیٹ سے صارفین مسائل کا شکار
- بدلتا موسم مزدوروں میں ذہنی صحت کے مسائل کا سبب قرار
- چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا، صرف دو گاڑیاں رہ گئیں
جلد انتخابات کے حوالے سے پیر کو اتحادی جماعتوں کا اجلاس متوقع
اسلام آباد: وزیراعظم کی جانب سے جلد انتخابات اور حکومتی مدت پوری کرنے کے حوالے سے اتحادی جماعتوں کا اجلاس 16 مئی کو طلب کیے جانے کا امکان ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے پیر16 مئی کو تمام اتحادی جماعتوں کا مشترکہ اجلاس بلانے کی توقع ہے جس میں اتحادی جماعتوں کی مشاورت سے پاکستان کے سیاسی اور معاشی مستقبل، موجودہ حکومت کی آئینی مدت پوری کرنے یا جلد الیکشن میں جانے سے متعلق متفقہ فیصلہ کیا جائے گا۔
علاوہ ازیں وزیر اعظم معاشی صورت حال پر بھی اتحادی جماعتوں کے قائدین کو اعتماد میں لیں گے۔
وزیر اعظم شہباز شریف اتوار کو لندن سے ابوظبی روانہ ہوں گے جہاں وہ متحدہ عرب امارات کے صدر صدر شیخ خلیفہ کی وفات پر پاکستان کی طرف سے دلی تعزیت کا اظہار کریں گے اور اتوار کی شب پاکستان واپس پہنچ جائیں گے۔
پاکستان واپسی کے اگلے روز تمام اتحادی جماعتوں کا اجلاس متوقع ہے جس میں لندن دورے میں کیے جانے والے فیصلوں سمیت ملک کی تازہ ترین صورت حال پر اتحادی جماعتوں کو اعتماد میں لیا جائے گا، اتحادی جماعتوں کے سامنے تمام صورت حال اور معاشی حالات رکھے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں حتمی طور پر مشاورت سے یہ طے کیا جائے گا کہ موجود حکومت نے آئینی مدت مکمل کرنا ہے نہیں، مدت پوری ہونے کی صورت میں آئی ایم ایف سے معاشی معاملات طے اور پٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں اضافہ ہوگا،آئی ایم ایف سے معاملات طے ہونے پر سعودی عرب، یو اے ای،قطر اور چین سے معاشی مالی پیکج بھی ملنے کا امکان ہے۔ حکومت کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے پر فوری الیکشن میں جانا ہوگا، اجلاس میں ملکی تازہ ترین سیاسی معاشی صورتحال تمام اتحادی جماعتوں کے سامنے رکھ کر مشترکہ اور اہم دور رس نتائج کے حوالے سے فیصلے کیے جائیں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔