- فیصل واوڈا نے عدالتی نظام پر اہم سوالات اٹھا دیئے
- پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی نئی قسط 29 اپریل تک ملنے کا امکان
- امریکی اکیڈمی آف نیورولوجی نے پاکستانی پروفیسر کو ایڈووکیٹ آف دی ایئر ایوارڈ سے نواز دیا
- کوہلو میں خراب سیکیورٹی کے باعث ری پولنگ نہیں ہوسکی
- 9 ماہ کے دوران 9.8 ارب ڈالر کا قرض ملا، وزارت اقتصادی امور ڈویژن
- نارووال: بارات میں موبائل فونز سمیت قیمتی تحائف کی بارش
- کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
- کوئٹہ: برلن بڈی بیئر چوری کے خدشے کے پیش نظر متبادل جگہ منتقل
- گجرات میں اسپتال کی چھت گرنے سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق
- سعودی فرمانروا طبی معائنے کیلیے اسپتال میں داخل
- امریکی سیکریٹری اسٹیٹ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے
- ہم یہاں اچھی کرکٹ کھیلنے آئے ہیں، جیت سے اعتماد ملا، مائیکل بریسویل
- پچھلے میچ کی غلطیوں سے سیکھ کر سیریز جیتنے کی کوشش کرینگے، بابراعظم
- امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کا بل سینیٹ سے بھی منظور
- محمد رضوان اور عرفان خان کو نیوزی لینڈ کے خلاف آخری دو میچز میں آرام دینے کا فیصلہ
- کے ایم سی کا ٹریفک مسائل کو حل کرنے کیلئے انسداد تجاوزات مہم کا فیصلہ
- موٹروے پولیس اہلکار کو روندنے والی خاتون گرفتار
- ہندو جیم خانہ کیس؛ آپ کو قبضہ کرنے نہیں دیں گے، چیف جسٹس کا رمیش کمار سے مکالمہ
- بشری بی بی کو کچھ ہوا تو حکومت اور فیصلہ سازوں کو معاف نہیں کریں گے، حلیم عادل شیخ
- متحدہ وفد کی احسن اقبال سے ملاقات، کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
عمران خان کے قتل کی سازش سے متعلق بیان کی انکوائری کیلئے تیار ہیں، وزیر داخلہ
لاہور: وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے پی ٹی آئی چیئر مین عمران خان کی جانب سے حالیہ بیان کے ردعمل میں کہا ہے کہ اگر قتل کی سازش سے متعلق بیان یا کوئی شواہد ہیں تو حکومت انکوائری کے لیے تیار ہے۔
خیال رہے کہ عمران خان نے سیالکوٹ میں عوامی جلسے میں کہا کہ مجھے جان سے مار دینے کی سازش تیار کی جارہی ہے اس لیے میں نے ایک ویڈیو پیغام ریکارڈ کرا کے محفوظ جگہ پر رکھ دی ہے۔
اس حوالے سے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ عمران خان کے اس بیان کو فرسٹ انفارمیشن رپورٹ کے طور پر لیا جا سکتا ہے، اگر یہ بیان دیا ہے تو حکومت انکوائری کرنے کے لیے تیار ہے، جس کی تحقیقات دیانت دار افسر کے ذمے لگا دی جائے گی۔
مزید پڑھیں: جان کو خطرہ ہے اس لیے ویڈیو ریکارڈ کرادی جس میں سب کے نام ہیں، عمران خان
انہوں نے کہا کہ پتا چل جائے گا کہ اس میں کوئی حقیقت ہے یا یہ بھی فراڈ ہے، یقین ہے یہ فراڈ ہے ایسا کچھ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو سابق وزیر اعظم ہوتے ہوئے پرائم منسٹر کی سیکیورٹی دی جارہی ہے، ایسا کچھ ہے تو حکومت کے علم میں لائے ویڈیو دکھائے سب واضح ہوجائے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔