سخت گرم موسم میں کرکٹرز کے پسینے چھڑانے کا پلان

کنڈیشننگ کیمپ کے پہلے مرحلے میں27، دوسرے میں 33کھلاڑیوں کی طلبی،آج رپورٹنگ،کل فٹنس ٹیسٹ، منگل کو پریکٹس سیشنزکا آغاز


Sports Reporter May 15, 2022
حیدر علی،وسیم جونیئر اور دھانی سمیت نوجوان ایکشن میں ہوں گے،قومی ٹیم میں کم بیک کے خواہاں عابد علی کو طلب کرلیا گیا۔ فوٹو : اے ایف پی

ISLAMABAD: سخت گرم موسم میں کرکٹرز کے پسینے چھڑانے کا پلان بن گیا، کنڈیشننگ کیمپ نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر لاہورمیں لگے گا۔

لاہور کی سخت گرمی میں پاکستان کرکٹ بورڈ نے کنڈیشننگ کیمپ میں شرکت کیلیے 60 کرکٹرز کو نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر طلب کرلیا، پہلے مرحلہ اتوار سے 25 مئی تک جاری رہے گا جس میں 27 کھلاڑی شرکت کریں گے، اسی طرح 26 مئی سے 10 جون تک دوسرے مرحلے میں 33 پلیئرز کو طلب کیا گیا ہے۔

اسٹار کرکٹرز بابر اعظم ،شاداب خان ، فخر زمان ،امام الحق، آصف علی، خوشدل شاہ، فواد عالم اور عماد وسیم بھی ایکشن میں ہوں گے، حیدر علی، محمد وسیم جونیئر اور شاہنواز دھانی سمیت نوجوان کرکٹرز کو صلاحیتیں نکھارنے کا موقع دیا جائے گا،دل کی سرجری کے بعد قومی ٹیم میں واپسی کے خواہاں عابد علی کو ٹریننگ کے لیے بلایا گیا ہے۔

بولنگ ایکشن کی اصلاح کے لیے کوشاں محمد حسنین بھی شامل ہوں گے،یاسر شاہ صلاحیتوں پر لگی گرد جھاڑنے کی کوشش کریں گے،سرفراز احمد کو بھی طلب کر لیا گیا، انگلش کاؤنٹی کرکٹ چیمپئن شپ میں مصروف کھلاڑیوں کو کنڈیشننگ کیمپ میں شرکت سے استثنیٰ دیا گیا ہے،اس حوالے سے پالیسی کا اعلان پہلے ہی کیا جاچکا کہ صرف ویسٹ انڈیز سے ون ڈے سیریز کیلیے منتخب پلیئرز کو ہی پاکستان واپس بلایا جائے گا۔

3ایک روزہ میچز کیلیے اسکواڈ کا اعلان 23 مئی کوہو گا، دونوں ٹیموں کے مابین یہ مقابل8،10اور 12 جون کو کھیلے جائیں گے ، تربیتی کیمپ یکم جون سے راولپنڈی میں لگے گا، اگر سیاسی حالات خراب ہونے پر وینیو کی تبدیلی کا فیصلہ ہوا تو آئی سی سی ورلڈلیگ میں شامل یہ میچز ملتان میں کھیلے جائیں گے۔

پہلے روز اتوار کو کھلاڑی رپورٹ کریں گے، پیر کو فٹنس ٹیسٹ ہوں گے، منگل سے پریکٹس سیشنز شروع کیے جائیں گے، کنڈیشننگ کیمپ میں کرکٹرز کی فارم اور فٹنس بہتر بنانے کی کوشش ہو گی،وہ جم اور پول ٹریننگ کرتے ہوئے جسمانی استعداد بہتر بنائیں گے،نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں کوچز بیٹرز اور بولرز کی خامیوں کی نشاندہی کرتے ہوئے بہتری لانے کیلیے کام کریں گے، اس دوران کھلاڑیوں کی پرفارمنس کا ڈیٹا بھی تیار کیا جائے گا۔

پہلے مرحلے کیلیے طلب شدہ کرکٹرز میں بابر اعظم (سینٹرل پنجاب)،شاداب خان (ناردرن)، فخر زمان (خیبرپختونخوا)،امام الحق (بلوچستان)، آصف علی (ناردرن)،عبداللہ شفیق (سینٹرل پنجاب)،افتخار احمد (خیبر پختونخوا)، خوشدل شاہ (سدرن پنجاب) ، محمد حسنین (سندھ)، محمد نواز (ناردرن)، حیدر علی (ناردرن)، محمد وسیم جونیئر (خیبر پختونخوا)، شاہنواز دھانی (سندھ)، عثمان قادر (سینٹرل پنجاب)، عاکف جاوید (بلوچستان)، ارشد اقبال (خیبر پختونخوا)، ارشد اللہ (خیبر پختونخوا)، آصف آفریدی (خیبر پختونخوا)، فیصل اکرم (سدرن پنجاب)، کامران غلام (خیبر پختونخوا)، خرم شہزاد (بلوچستان)، میر حمزہ (سندھ)، محمد حارث (خیبر پختونخوا)، سلمان علی آغا (سدرن پنجاب)، سعود شکیل (سندھ)، یاسر شاہ (بلوچستان)، زاہد محمود (سندھ) شامل ہیں۔

دوسرے گروپ میں عابد علی (سینٹرل پنجاب)،فواد عالم (سندھ)،سرفراز احمد (سندھ)، فہیم اشرف (سینٹرل پنجاب)،عماد وسیم (ناردرن)، ساجد خان (خیبر پختونخوا)، نعمان علی (ناردرن)،زمان خان (ناردرن)، ابرار احمد (سندھ)، عالیان محمود (سندھ)، عبدالواحد بنگلزئی (بلوچستان)، علی اسفند (سینٹرل پنجاب)، علی عثمان (سدرن پنجاب)، آرش علی خان (سندھ)، اعظم خان (سدرن پنجاب)، حسیب اللہ (بلوچستان)، عرفان اللہ شاہ (خیبر پختونخوا)، معاذ خان (خیبر پختونخوا)، مہران ممتاز (ناردرن)، محمد عباس آفریدی (خیبرپختونخوا)، محمد علی (سینٹرل پنجاب)، محمد حریرہ (ناردرن)، محمد عمران (خیبر پختونخوا)، محمد عمران رندھاوا (سدرن پنجاب)، محمد طحہٰ (سندھ)، محمد ذیشان (سینٹرل پنجاب)، عمیر بن یوسف (سندھ)، قاسم اکرم (سینٹرل پنجاب)، ریحان آفریدی (خیبر پختونخوا)، سلمان ارشاد (ناردرن)، ثمین گل (خیبر پختونخوا)، سید ذیشان ضمیر (سندھ)، عثمان صلاح الدین (سینٹرل پنجاب) کو جگہ ملی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں