شاہد آفریدی اینڈریو سائمنڈز کے انتقال پر غم زدہ

اسپورٹس رپورٹر  اتوار 15 مئ 2022
(فوٹو : فائل)

(فوٹو : فائل)

 کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے سابق آسٹریلوی کرکٹر اینڈریو سائمنڈ کی ٹریفک حادثے میں موت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

اپنے بیان میں شاہد خان آفریدی نے اینڈریو سائمنڈ کے خاندان، دوستوں اور مداحوں سے دلی تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس دنیا سے جانے کا کوئی وقت مقرر نہیں، اس لیے ہمیں ہر دن خوشی کے ساتھ گزارنا چاہیے۔

یہ پڑھیں : سابق آسٹریلوی کرکٹر اینڈریو سائمنڈز کار حادثے میں ہلاک

انہوں نے مزید کہا کہ آسٹریلیا کے شہرہ آفاق اسپنر شین وارن اور اینڈریو نے کرکٹ میں بہت تعاون کیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔