ایشیا کپ کے لیے 20 رکنی قومی ہاکی ٹیم کا اعلان

اسپورٹس رپورٹر  اتوار 15 مئ 2022
(فوٹو : فائل/اے ایف پی)

(فوٹو : فائل/اے ایف پی)

 لاہور: ہاکی ایشیا کپ کے لیے 20 رکنی قومی ٹیم کا اعلان کردیا گیا، قومی ٹیم پہلا میچ 23 مئی کو بھارت کے خلاف کھیلے گی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق یہ اعلان سلیکشن کمیٹی نے کھلاڑیوں کے ٹرائلز کے بعد صدر پی ایچ ایف خالد سجاد کھوکھر کی منظوری سے کیا۔

پرفارمنس کی بنیاد پر کھلاڑیوں میں گول کیپرز اکمل حسین اور عبداللہ اشتیاق خان، ڈیفنڈرز مبشر علی، عماد شکیل بٹ، حماد الدین انجم، محمد عبداللہ، رضوان علی، مڈ فیلڈرز عمر بھٹہ، علی شان، معین شکیل، عبدالحنان، جنید منظور، غضنفر علی، اٹیکرز ابوبکر محمود، اعجاز احمد، رانا عبدالوحید، محمد سلمان رزاق، رومان ، افراز اور عبدالحنان شاہد شامل ہیں۔

اس موقع پر پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر (ر) خالد سجاد کھوکھر، سیکریٹری جنرل اولمپیئن آصف باجوہ،  چیئرمین سیلیکشن کمیٹی اولمپیئن منظور جونیئر، ممبران سلیکشن کمیٹی اولمپیئن ایاز محمود، اولمپیئن خالد محمود، اولمپیئن ناصرعلی، اولمپیئن وسیم فیروز، ٹیم منیجر اولمپین خواجہ جنید، سیگفرائیڈ ایکمین ہیڈ کوچ، ڈینیئل بیری فزیکل انسٹرکٹر، اجمل خان لودھی، اولمپیئن وسیم احمد، اولیمپیئن سمیر حسین، اسسٹنٹ کوچز عمران شاہ اور عمران بٹ، گول کیپنگ کوچ کے علاوہ ندیم لودھی ویڈیو اینالسٹ جبکہ عدیل اختر اور محمد اسلم  فزیو تھراپسٹ بھی موجود تھے۔

قومی ٹیم 19 مئی کو انڈونیشیا کے شہر جکارتہ روانہ ہوگی۔ پہلا میچ 23 مئی کو بھارت سے کھیلے گی۔ اییشیا کپ کی چار بہترین ٹیمیں ورلڈکپ کے لیے کوالیفائی کریں گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔