- نایاب جانوروں کی اسمگلنگ میں ملوث دو بھارتی خواتین گرفتار
- کراچی میں پولیو ورکر کو ہراساں کرنے پر سینئر مینجر گرفتار
- قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس منگل کو طلب
- عالمی مارکیٹ میں قیمت کم ہوتے ہی وزیراعظم فوری پیٹرول سستا کردیں گے، مریم نواز
- ملک کو تمام مشکل حالات سے نکالنے کا واحد حل فوری انتخابات ہیں، عمران خان
- عمران خان نے ڈونلڈ لو اور امریکی حکومت سے معافی مانگ لی، خواجہ آصف کا دعویٰ
- ڈیڑھ برس سے ہیک سندھ پولیس کا ٹوئٹر اکاؤنٹ تاحال بحال نہ ہوسکا
- وزیراعظم کی مسلم لیگ ق کے صدر سے ملاقات
- جاوید میانداد کا اسکول و کالج کی سطح پر ٹیب بال کرکٹ کو فروغ دینے کا مطالبہ
- لنڈی کوتل میں مویشی کی خریداری پر جھگڑا، فائرنگ سے ایک جاں بحق
- بھارت سے آزادی کیلئے سکھوں کا اٹلی میں ریفرنڈم، خالصتان کا نیا نقشہ جاری
- پنجاب حکومت کا فرح شہزادی کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کا اعلان
- کراچی کی مویشی منڈی میں دو کوہان والے اونٹ خریداروں کی توجہ کا مرکز
- فرح شہزادی کا صوبائی وزرا کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کرنے کا اعلان
- بیوی پرتشدد کے ملزم کی گرفتاری کیلیے آنے والی پولیس ٹیم پر فائرنگ؛ 3 اہلکار ہلاک
- ڈیلیوری بوائے کی گھوڑے پر کھانا پہنچانے کی ویڈیو وائرل
- روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے ذریعے17 ہزار حجاج کی امیگریشن
- پیٹرولیم نرخوں میں اضافے کے معاملے پر ہم بے بس ہیں، وزیر داخلہ
- ایکسپریس کے صحافی افتخار احمد سپرد خاک، وزیراعلیٰ کے پی کا قاتلوں کی گرفتاری کا حکم
- سائنس دانوں نے سمندر جانے والوں کو شارک سے خبردار کردیا
عمران کے پرستار کو دستخط شدہ قمیض کی فروخت کیلیے 6 کروڑ روپے کی پیشکش

(فوٹو فائل)
لکی مروت: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے نو عمر مداح ابوبکر نے بتایا ہے کہ انہیں دستخط شدہ قمیض کے عوض بھاری رقم کی پیش کش ہوئی ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے شیئر کردہ ویڈیو میں لکی مروت سے تعلق رکھنے والے ابوبکر نے بتایا کہ انہیں عمران خان کے دستخط شدہ والی قمیض کی ایک کروڑ کی بولی لگی اور پھر 6 کروڑ روپے کی پیش کش ہوئی۔
مزید پڑھیں: عمران خان کے نوعمر پرستار کی بنی گالہ میں ملاقات کروا دی گئی
ابوبکر نے کہا کہ زمین کی 7 تہوں سے نکلنے والے دنیا کے قیمتی ہیرے جوہرات بھی میرے سامنے رکھ دیں میں پھر بھی اس شرٹ کو فروخت نہیں کروں گا تاہم اگر کبھی بولی کا ارادہ ہوا اور اس کو فروخت کیا تو حاصل ہونے والی رقم شوکت خانم اسپتال میں عطیہ کروں گا۔
واضح رہے کہ نوعمر پرستار ابوبکر عمران خان سے ملاقات کے لیے ایبٹ آباد جلسے میں آیا تھا، تاہم اس کی ملاقات نہیں ہوسکی تھی جس پر وہ زار وقطار رویا اور اس کی ویڈیو وائرل ہوگئی تھی۔
Abu Baker shares the offers he is getting for his clothes that have Chairman Imran Khan’s autograph. #امپورٹڈ_حکومت_نامنظور pic.twitter.com/9smyt3ZXb6
— PTI (@PTIofficial) May 15, 2022
بعد ازاں مقامی قیادت اور پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما نے ابوبکر کی عمران خان سے 12 مئی کو بنی گالہ میں ملاقات کروائی، اس موقع پر ابوبکر نے عمران خان کو انگوٹھی تحفے میں دی، اور اپنی قمیض پر عمران خان کا آٹو گراف بھی لیا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔