راولپنڈی میں شادی کا کھانا کھانے والوں کی طبیعت خراب ہوگئی

ویب ڈیسک  اتوار 15 مئ 2022
شادی ہال (فوٹو فائل)

شادی ہال (فوٹو فائل)

راولپنڈی کے شادی ہال میں ناقص غذا تناول کرنے سے شادی کی تقریب میں شریک مہمان فوڈ پوائزنگ کا شکار ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق درجنوں افراد کے ایک ساتھ فوڈ پوائزنگ میں مبتلا ہونے کا واقعہ راولپنڈی کے علاقے گلزار قائد میں پیش آیا جہاں کھانا کھانے سے شریک خواتین کی حالت غیر ہوگئی۔

حکام کے مطابق گلزار قائد کے سٹی میرج ہال میں ولیمے کی تقریب کے دوران کھانا تقسیم کیا گیا تو کچھ دیر میں خواتین اور بچوں و شرکاء کی حالت غیر ہونا شروع ہوگی۔

صورتحال گھمبیر ہوتے ہی ریسکیو 1122 و پولیس و امدادی اداروں کو طلب کیا گیا جس پر ریسکیو 1122 پانچ ایمبولیس و اسٹاف اور ایدھی کا عملہ مختلف اسٹیشنوں کی ایمبولیسنس گاڑیاں لیکر موقع پر پہنچ گیا۔

ترجمان ریسکیو 1122 کا کہنا تھا کہ ریسکیو عملے نے مسماتہ ریحانہ ، مسماتہ فوزیہ وغیرہ گیارہ افراد جن میں ایک بچہ بھی شامل ہے کو ابتدائی طبی امداد دیکر اسپتال منتقل کردیا۔

سی پی او راولپنڈی عمر سعید ملک نے واقعہ کا نوٹس لیا جس کے بعد ڈی ایس پی سول لائن فرحان اسلم و ائیرپورٹ پولیس نے موقع پر پہنچے اور میرج ہال کے مالک اور مینجر کو تحویل میں لیکر قانونی کاروائی کا آغاز کردیا ہے۔

ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) سول لائن فرحان اسلم کا کہنا ہے کہ ناقص غذا فراہم کرنے پر ہال انتظامیہ میں سے مالک اور مینیجر کو تحویل میں لے لیا ہے۔

 

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔