ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کرکٹر آصف علی کا چالان ہوگیا
ٹریفک پولیس نے گاڑی کے شیشے سے کالے پیپر بھی اتار دئیے
پنجاب پولیس نے ٹریفک قوانین کی پاسداری نہ کرنے پر قومی ٹیم کے مایہ ناز بلے باز آصف علی کا چالان کردیا۔
جارحانہ بلے بازی کرنے والے پاکستان کے مشہور بلے باز آصف علی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر مشکل میں پھنس گئے۔
آصف علی کی گاڑی کے شیشے کالے ہونے پر لاہور ٹریفک پولیس کی جانب سے چالان کیا گیا اور گاڑی کے شیشوں سے کالے پیپر بھی اتارے گئے۔
ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ شہر میں کالے شیشوں کے خلاف خصوصی مہم جاری ہے۔
[video width="640" height="352" mp4="https://c.express.pk/2022/05/whatsapp-video-2022-05-15-at-6.35.34-pm-1652622332.mp4"][/video]