سنی لیون کا انسانی ہمدردی کی خاطر احسن اقدام

ویب ڈیسک  اتوار 15 مئ 2022
سنی لیون نے 13 مئی کو اپنا اکتالیسواں یوم پیدائش منایا (فوٹو، فائل)

سنی لیون نے 13 مئی کو اپنا اکتالیسواں یوم پیدائش منایا (فوٹو، فائل)

 ممبئی: بالی ووڈ میں بولڈ کرداروں سے شہرت پانے والی اداکارہ سنی لیون نے انسانی ہمدردی کی خاطر اپنا خون عطیہ کرنے کا وعدہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سنی لیون نے 13 مئی کو اپنا اکتالیسواں یوم پیدائش منایا اور اداکارہ کی سالگرہ کے موقع پر بھارتی ریاست کرناٹکہ کے ایک گاؤں کے نوجوانوں نے خون کا عطیہ جمع کرنے کے لیے کیمپ کا انعقاد کیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اداکارہ کے جنم دن کے مناسبت سے ’بلڈ ڈونیشن کیمپ‘ کی خبر سامنے آنے پر سنی لیون نے خصوصی طور پر مداحوں کی تعریف کی اور ان سے وعدہ کیا کہ وہ انسانیت کے لیے اپنا خون بھی عطیہ کریں گی۔

کیمپ میں اداکارہ کے پرستاروں نے خون عطیہ کیا۔ سنی لیون نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ یہ اقدام ناقابل یقین ہے، مجھے اس قدر خاص سمجھنے پر پرستاروں کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔

خیال رہے کہ خون کے عطیہ کے لیے کیمپ لگانے سے قبل نوجوانوں نے سنی لیون کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا۔


View this post on Instagram

A post shared by Sunny Leone (@sunnyleone)

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔