لاہورمیں گاڑی نے 4 بچیوں کوکچل ڈالا،2 جاں بحق

ویب ڈیسک  پير 16 مئ 2022
پولیس نے گاڑی کے ڈرائیور کوگرفتارکرلیا:فوٹو:اسکرین گریب

پولیس نے گاڑی کے ڈرائیور کوگرفتارکرلیا:فوٹو:اسکرین گریب

لاہورمیں تیزرفتارگاڑی کی ٹکرسے 2 بچیاں جاں بحق اوردیگر2 بچیاں زخمی ہوگئیں۔

لاہورکے علاقے کوٹ لکھپت میں تیزرفتارگاڑی نے 4 بچیوں کوکچل ڈالا جس کے نتیجے میں 2بچیاں جاں بحق اور2 زخمی ہوگئیں۔حادثے میں 4 سالہ فاطمہ اور7 سالہ نامعلوم بچی جاں بحق  ہوگئیں جبکہ 9 سالہ آمنہ اور7 سالہ سمیعہ شدید زخمی ہوگئیں۔ دونوں زخمی بچیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ تیزرفتارگاڑی نے دیگرافراد کو بھی زخمی کیا۔ پولیس نے ڈرائیور کوگرفتارکرلیا۔

واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں تیزرفتارگاڑی کو بچوں کو کچلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔گاڑی نے بچوں اوردیگرافراد کوکچلا اورالٹ گئی۔

وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز نے کوٹ لکھپت میں ٹریفک حادثے میں 2 بچیوں کے جاں بحق ہونے پر دکھ اور افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ ڈرائیور کی غفلت سے معصوم بچوں کا دنیا سے چلے جانا انتہائی دلخراش واقعہ ہے۔

وزیراعلی پنجاب نے بچیوں کے لواحقین سے اظہارتعزیت کرتے ہوئے سی سی پی او لاہورسے رپورٹ طلب کرلی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔