امریکا میں  چرچ میں فائرنگ، ایک شخص ہلاک

ویب ڈیسک  پير 16 مئ 2022
پولیس نے مشتبہ شخص کوگرفتارکرکے اسلحہ برآمد کرلیا:فوٹو:انٹرنیٹ

پولیس نے مشتبہ شخص کوگرفتارکرکے اسلحہ برآمد کرلیا:فوٹو:انٹرنیٹ

 واشنگٹن: امریکی ریاست کیلی فورنیا کے چرچ  میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور 5 افراد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبرایجنسی کے واقعہ کیلی فورنیا کے  شہر لگونا ووڈ میں ایک شخص نے چرچ میں گھس کرفائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور5 زخمی ہوگئے۔رپورٹس کے مطابق  پولیس نے مشتبہ شخص کو گرفتار کرکے  اسلحہ برآمد کرلیا۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جن میں سے 4 کی حالت تشویش ناک ہے۔

گزشتہ روز نیویارک کےشہر بفلو کےسپراسٹورمیں فائرنگ سے10 افرادہلاک ہوگئےتھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔