نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر لاہور میں کنڈیشنگ کیمپ کا آغاز ہوگیا

اسپورٹس رپورٹر  پير 16 مئ 2022
فوٹو : پی سی بی ٹویٹر

فوٹو : پی سی بی ٹویٹر

 لاہور: نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر لاہور میں کنڈیشنگ کیمپ کا آغاز ہوگیا، کیمپ کے ابتدائی روز تعارفی سیشن میں کوچز کے لیکچرز ہوئے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف، باؤلنگ کوچ شان ٹیٹ اور فیلڈنگ کوچ عبدالمجید نے کھلاڑیوں کو کیمپ کا مقصد واضح کیا۔ سابق کرکٹر مشتاق احمد اور این ایچ پی سی کے کوچ عمر رشید بھی تعارفی سیشن میں شریک ہوئے۔

فخر زمان، محمد حسنین اور محمد وسیم جونیئر نے کیمپ کے پہلے سیشن میں شرکت نہیں کی، یہ تینوں کھلاڑی آج شام کیمپ جوائن کرلیں گے، کپتان بابراعظم بیرون ملک مصروفیات اور زاہد محمود والدہ کی وفات کے باعث جمعہ کو کیمپ جوائن کریں گے۔

کیمپ کے دوسرے روز کھلاڑی نیٹ سیشنز میں شرکت کریں گے، قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف اور امام الحق کل میڈیا سے گفتگو کریں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔