وفاقی حکومت عوام کو ہر صورت کم قیمت پر آٹا فراہم کرے گی، وزیر اعظم

ویب ڈیسک  پير 16 مئ 2022
صوبے یکم جون تک گندم خریداری کے اہداف پورے کریں، وزیراعظم کی ہدایت:فوٹو:فائل

صوبے یکم جون تک گندم خریداری کے اہداف پورے کریں، وزیراعظم کی ہدایت:فوٹو:فائل

 اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عوام کو کسی صورت مشکل میں نہیں ڈالا جا سکتا، وفاقی حکومت ہر صورت کم قیمت پر آٹا فراہم کرے گی۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق صوبوں کو گندم کی خریداری کے لیے دئیے گئے اہداف پورے نہ ہونے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ عوام کو کسی صورت مشکل میں نہیں ڈالا جا سکتا، وفاقی حکومت ہر صورت کم قیمت پر آٹا فراہم کرے گی، وفاقی حکومت سیاست سے بالاتر ہو کر خیبرپختونخوا حکومت کی بھی ہر ممکن مدد کرے گی، غریب عوام کی خدمت اولین فریضہ ہے۔

شہبازشریف کا کہنا تھا کہ آٹے کی کسی قسم کی کمی کو برداشت نہیں کیا جاسکتا، وفاقی حکومت ہر ممکن مدد فراہم کر رہی ہے، صوبے یکم جون تک گندم خریداری کے اہداف پورے کریں۔

وزیر اعظم نے وزیر خوراک کو ہدایت جاری کی کہ باہر سے درآمد کی جانے والی گندم کی صوبوں میں شفاف تقسیم کے لیے فوری کمیٹی قائم کی جائے، اور بہترین معیار کی گندم درآمد کو یقینی بنایا جائے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔