- ملک کے ساتھ بہت تماشا ہوگیا، اب نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا
- اگر حق نہ دیا تو حکومت گرا کر اسلام آباد پر قبضہ کرلیں گے، علی امین گنڈاپور
- ڈالر کی انٹر بینک قیمت میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں قدر گھٹ گئی
- قومی اسمبلی: خواتین ارکان پر نازیبا جملے کسنے کیخلاف مذمتی قرارداد منظور
- پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی ’متعصبانہ‘ رپورٹ کو مسترد کردیا
- جب سے چیف جسٹس بنا کسی جج نے مداخلت کی شکایت نہیں کی، قاضی فائز عیسیٰ
- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
- سائفر کیس؛ مقدمہ درج ہوا تو سائفر دیگر لوگوں نے بھی واپس نہیں کیا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ
- ضلع خیبرمیں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک، دو ٹھکانے تباہ
- عمران خان کی سعودی عرب سے متعلق بیان پر شیر افضل مروت کی سرزنش
- چین: ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے والا 88 سالہ شہری
- یوٹیوب اپ ڈیٹ سے صارفین مسائل کا شکار
- بدلتا موسم مزدوروں میں ذہنی صحت کے مسائل کا سبب قرار
- چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا، صرف دو گاڑیاں رہ گئیں
- غزہ کی اجتماعی قبروں میں فلسطینیوں کو زندہ دفن کرنے کا انکشاف
- اسمگلنگ کا قلع قمع کرکے خطے کو امن کا گہوارہ بنائیں گے ، شہباز شریف
- پاکستان میں دراندازی کیلیے طالبان نے مکمل مدد فراہم کی، گرفتار افغان دہشتگرد کا انکشاف
- سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا
- موٹر وے پولیس اہل کار کو ٹکر مارنے والی خاتون جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ
- کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹرز سمیت تمام عمارتوں کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم
لاڑکانہ ؛ بجلی کی ہائی ٹرانسمیشن لائن میں دھماکے کی کوشش ناکام، 6 دہشت گرد گرفتار
لاڑکانہ: نصیرآباد روڈ پر پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے بجلی کی ہائی ٹرانسمیشن لائن اڑانے کی کوشش کرنے والے کالعدم تنظیم کے 6 دہشتگرد گرفتار کر لئے۔
لاڑکانہ پولیس حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ نصیرآباد روڈ پر پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے بجلی کی ہائی ٹرانسمشن لائن کے پولز دھماکے سے اڑانے کی کوشش کرنے والے کالعدم تنظیم کے6 دہشت گرد گرفتار کرلئے، جن سے 2 ہینڈ گرنیڈ اور 4 پسٹلز بھی برآمد ہوئے ہیں۔
پولیس حکام نے بتایا ہے کہ گرفتار ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم سندھ ریولوشنری آرمی سے ہے، دوران تفتیش گرفتار دہشت گردوں نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا ہے کہ 15 اپریل کو تھانہ رشید وگن کی حدود بھائی خان گاؤں کے قریب دھماکا خیز مواد سے بجلی کے پول اڑائے، اور اب ہائی ٹرانسمیشن لائن اڑانے کی منصوبہ کررکھی تھی، تاہم پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ان کی کوشش ناکام بنادی۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں فراز احمد جلبانی، محمد حنیف جلبانی، فرحان جتوئی، زبیر جلبانی اور امتیاز جلبانی شامل ہیں، ملزمان اپنا تعلق ایس آر اے کے اصغر شاہ گروپ سے بتا رہے ہیں، گرفتار دہشت گردوں کا مجرمانہ رکارڈ چیک کرنے سمیت مزید تفتیش و ضابطے کی کاروائی جاری ہے، جب کہ بجلی کے پول گرانے والے دہشت گردی کیس کو حل کرنے اور بہترین کارکردگی پر ایس ایس پی لاڑکانہ سرفراز نواز نے متعلقہ پولیس ٹیم کے لیے انعامات و اعزازات کے احکامات جاری کئے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔