- کراچی میں پولیو ورکر کو ہراساں کرنے پر سینئر مینجر گرفتار
- قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس منگل کو طلب
- عالمی مارکیٹ میں قیمت کم ہوتے ہی وزیراعظم فوری پیٹرول سستا کردیں گے، مریم نواز
- ملک کو تمام مشکل حالات سے نکالنے کا واحد حل فوری انتخابات ہیں، عمران خان
- عمران خان نے ڈونلڈ لو اور امریکی حکومت سے معافی مانگ لی، خواجہ آصف کا دعویٰ
- ڈیڑھ برس سے ہیک سندھ پولیس کا ٹوئٹر اکاؤنٹ تاحال بحال نہ ہوسکا
- وزیراعظم کی مسلم لیگ ق کے صدر سے ملاقات
- جاوید میانداد کا اسکول و کالج کی سطح پر ٹیب بال کرکٹ کو فروغ دینے کا مطالبہ
- لنڈی کوتل میں مویشی کی خریداری پر جھگڑا، فائرنگ سے ایک جاں بحق
- بھارت سے آزادی کیلئے سکھوں کا اٹلی میں ریفرنڈم، خالصتان کا نیا نقشہ جاری
- پنجاب حکومت کا فرح شہزادی کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کا اعلان
- کراچی کی مویشی منڈی میں دو کوہان والے اونٹ خریداروں کی توجہ کا مرکز
- فرح شہزادی کا صوبائی وزرا کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کرنے کا اعلان
- بیوی پرتشدد کے ملزم کی گرفتاری کیلیے آنے والی پولیس ٹیم پر فائرنگ؛ 3 اہلکار ہلاک
- ڈیلیوری بوائے کی گھوڑے پر کھانا پہنچانے کی ویڈیو وائرل
- روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے ذریعے17 ہزار حجاج کی امیگریشن
- پیٹرولیم نرخوں میں اضافے کے معاملے پر ہم بے بس ہیں، وزیر داخلہ
- ایکسپریس کے صحافی افتخار احمد سپرد خاک، وزیراعلیٰ کے پی کا قاتلوں کی گرفتاری کا حکم
- سائنس دانوں نے سمندر جانے والوں کو شارک سے خبردار کردیا
- ٹک ٹک اپنے وائرل گانوں کی پہلی سی ڈی جلد ریلیز کرے گا
امریکا میں طیارہ گاڑی پر گر کر تباہ، پائلٹ خاتون ہلاک

طیارے میں دو بچے اور ایک خاتون تھیں، فوٹو: ویڈیو گریب
فلوریڈا: امریکی شہر میامی میں ایک انجن والا چھوٹا طیارہ پُل پر جانے والی ایک کار کے اوپر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں خاتون پائلٹ ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر میامی میں ایک انجن والا چھوٹا طیارہ ہاؤلووور انلیٹ بریج پر اُس وقت گرگیا جب وہاں سے گاڑیاں گزر رہی تھیں۔ طیارہ ایک کار پر گرا اور اس میں آگ بھڑک اُٹھی۔
ایک انجن والا طیارہ ایک خاتون اڑا رہی تھیں جس میں ان کے دو بچے بھی سوار تھے۔ آتشزدگی میں طیارہ اور کار مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگئے۔ طیارے کے ملبے سے خاتون پائلٹ کی لاش ملی ہے۔
حادثے میں 5 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں سے 2 کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ ابتدائی طور پر حادثے کی وجہ طیارے کے انجن میں پاور منقطع ہوجانا ہے جس پر خاتون پائلٹ نے طیارے کو پُل پر اتارنے کی کوشش کی تھی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔