کرس پریٹ کی جانب سے عرفان خان کو خراجِ تحسین پیش

 پير 16 مئ 2022
ہالی ووڈ اداکارکرس پریٹ نے کہا ہےکہ عرفان خان ایک بہترین انسان تھے(فائل فوٹو)

ہالی ووڈ اداکارکرس پریٹ نے کہا ہےکہ عرفان خان ایک بہترین انسان تھے(فائل فوٹو)

ہالی ووڈ کے معروف اداکار کرس پریٹ نے کہا ہے کہ عرفان خان خوبصورت اور بہترین انسان تھے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ہالی ووڈ کی مشہور فلم سیریز جراسک ورلڈ کے اسٹار کرس پریٹ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں مذکورہ فلم کے ساتھی اداکار عرفان خان کے ساتھ کام کرنے کے اپنےتجربے کو یاد کر کےانہیں خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ عرفان ایک بہت ہی سادہ ،نرم اور نیک دل انسان تھے۔
کرس پریٹ نے فلم کی پروموشن کے دوران دیئے گئے انٹرویو میں عرفان خان کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ وہ بہت طاقتورانسان تھے یا یوں کہہ لیجیئے کہ طاقت اور نرم دلی کا مجموعہ تھے، کرس نےاپنی گفتگو میں بھارتی اداکار عرفان خان کو نایاب انسان بھی قرار دیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کامیاب ترین فلم جراسک ورلڈ فالن کنگڈم کے بعد کرس پریٹ اب سیریز کے نئے سیزن جراسک ورلڈڈومینین میں اوون گریڈی کے کردار کو دوبارہ ادا کرنےکے لئے تیار ہیں، یہ فلم جراسک ورلڈفالن کنگدم کے اختتام سے شروع ہوگی جس میں ڈائینوسارز کو دنیا میں چھوڑ دیا جائے گا، فلم 10 جون 2022 کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

واضح رہے کہ عرفان خان نے 2015 میں ریلیز ہونے والی فلم سیریز جراسک پارک میں تھیم پارک کے سی ای او سائمن کا کردار ادا کیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔