انڈونیشیا میں سیاحوں کی بس بل بورڈ کے کھمبے سے ٹکرا گئی، 14 ہلاک

ویب ڈیسک  پير 16 مئ 2022
حادثہ ڈرائیور کی آنکھ لگ جانے کے باعث پیش آیا، فوٹو: ٹویٹر

حادثہ ڈرائیور کی آنکھ لگ جانے کے باعث پیش آیا، فوٹو: ٹویٹر

جاوا: انڈونیشیا میں سیاحوں کی بس سڑک کنارے نصب بل بورڈ کے کھمبے سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک اور 19 زخمی ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا کے کے صوبے جاوا میں معروف تفریح گاہ ڈینگ پلوٹو سے لمبی اور تھکا دینے والے سفر سے واپسی پر ڈرائیور کو اونگھ آگئی اور بس کھمبے سے جا ٹکرائی۔

مسافر بس کے بل بورڈ کے کھمبے سے ٹکرانے کے باعث 14 افراد ہلاک اور 19 زخمی ہوگئے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

زخمیوں میں سے 5 کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں مقامی اور غیرملکی سیاح بھی شامل ہیں۔

ہلاک ہونے والے سیاحوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔ بس حادثے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔