- پی آئی اے کا یورپی فلائٹ آپریشن کیلیے پیرس کو حب بنانے کا فیصلہ
- بیرون ملک ملازمت کی آڑ میں انسانی اسمگلنگ گینگ سرغنہ سمیت 4 ملزمان گرفتار
- پاکستان کےمیزائل پروگرام میں معاونت کا الزام، امریکا نے4 کمپنیوں پرپابندی لگا دی
- جرائم کی شرح میں اضافہ اور اداروں کی کارکردگی؟
- ضمنی انتخابات میں عوام کی سہولت کیلیے مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سینٹر قائم
- وزیرداخلہ سے ایرانی سفیر کی ملاقات، صدررئیسی کے دورے سے متعلق تبادلہ خیال
- پختونخوا؛ صحت کارڈ پر دوائیں نہ ملنے پر معطل کیے گئے 15 ڈاکٹرز بحال
- لاہور؛ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو مارے گئے، ایک اہل کار شہید دوسرا زخمی
- پختونخوا؛ مسلسل بارشوں کی وجہ سے کئی اضلاع میں 30 اپریل تک طبی ایمرجنسی نافذ
- پختونخوا؛ سرکاری اسکولوں میں کتب کی عدم فراہمی، تعلیمی سرگرمیاں معطل
- موٹر وے پولیس کی کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد
- شمالی کوریا کا کروز میزائل لیجانے والے غیرمعمولی طورپربڑے وارہیڈ کا تجربہ
- پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹی20 آج کھیلا جائے گا
- بابر کو ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھنے کا مشورہ
- موبائل فون صارفین کی تعداد میں 37 لاکھ کی ریکارڈ کمی
- گیلپ پاکستان سروے، 84 فیصد عوام ٹیکس دینے کے حامی
- ایکسپورٹ فیسیلی ٹیشن اسکیم کے غلط استعمال پر 10کروڑ روپے جرمانہ
- معیشت2047 تک 3 ٹریلین ڈالر تک بڑھنے کی صلاحیت رکھتی ہے، وزیر خزانہ
- پٹرولیم ایکسپلوریشن اینڈ پروڈکشن کمپنیوں نے سبسڈی مانگ لی
- پاکستان کی سعودی سرمایہ کاروں کو 14 سے 50 فیصد تک منافع کی یقین دہانی
سری لنکا میں غیر یقینی معاشی صورت حال، پیٹرول بھی غائب
کولمبو: سری لنکا کے وزیر اعظم رانِل وکرمے سِنگھے کہتے ہیں کہ ملکی معیشت کو غیر یقینی کی صورتحال کا سامنا ہے اور فی الحال پیٹرول کی دستیابی معدوم ہو گئی ہے۔
پیر کے روز کولمبو سے جاری ایک بیان میں ورکمے سِنگھے کا کہنا تھا ’ہمارے پاس پیٹرول ختم ہو چکا ہے۔ فی الحال ہمارے پاس صرف ایک دن کا پیٹرول باقی ہے۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ ان کے دوالیہ ہوجانے والے ملک کو آئندہ مہینوں میں مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
وکرمے سِنگھے، جن کو گزشتہ ہفتے مہندا راجاپکسا کی جانب سے معاشی صورت حال پر ہونے والے مظاہروں کے نتیجے میں وزارت عظمیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دینے کے بعد وزیر اعظم بنایا گیا تھا، نے تمام سیاسی جماعتوں پر مبنی ایک قومی کونسل بنانے کی تجویز پیش کی ہے تاکہ جاری بحران کا حل تلاش کیا جاسکے۔
ان کی جانب سے سری لنکا ایئر لائنز کی نجکاری کی بھی تجویز پیش کی گئی ہے۔
سری لنکن وزیر اعظم نے مزید کہا ’اس وقت سری لنکن معیشت کو نہایت غیر یقینی صورت حال کا سامنا ہے۔ اگرچہ سابق حکوت کے بجٹ میں 2 ہزار 300 ارب سری لنکن روپے کے ریوینیو کا تخمینہ لگایا گیا تھا، اس سال کا حقیقی تخمینہ 1 ہزار 600 ارب سری لنکن روپے ہے۔‘
14 اہم ادویات کی کمی اور قلیل مدت میں افراطِ زر کے ممکنہ طور پر اوپر جانے کے متعلق بات کرتے ہوئے وکرمے سِنگھے کا کہنا تھا کہ تنخواہوں اور ضروریات کے پیشِ نظر پیسے چھاپتے رہیں گے۔
انہوں نے کہا ’نومبر 2019 میں ملک کے زرِ مبادلہ کے ذخائر 7.5 ارب ڈالرز تھے۔ البتہ آج خزانے کے لیے 10 لاکھ ڈالرز ڈھونڈنا بھی مسئلہ ہے۔ وزارتِ خزانہ کو 50 لاکھ ڈالرز ملنا بھی مشکل ہوگیا ہے کہ گیس در آمد کی جاسکے۔‘
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔