ٹھٹھہ میں کراچی پولیس کا چھاپہ، 2 مطلوب ملزمان گرفتار

خفیہ اطلاع پر پولیس نے ہوٹل میں بیٹھے ملزمان کو گھیرے میں لیا، اغوا اور ڈکیتیوں میں مطلوب ہیں، پولیس۔ فوٹو: فائل

خفیہ اطلاع پر پولیس نے ہوٹل میں بیٹھے ملزمان کو گھیرے میں لیا، اغوا اور ڈکیتیوں میں مطلوب ہیں، پولیس۔ فوٹو: فائل

ٹھٹھہ / گھارو: کراچی پولیس کی بھاری نفری کا غلام اللہ شہر میں چھاپہ، 2 افراد گرفتار۔ مختلف وارداتوں میں مطلوب تھے، پولیس کا دعویٰ۔

تفصیلات کے مطابق غلام اللہ شہر میں 2 افراد غلام مصطفی اور منظور ملاح ایک ہوٹل پر بیٹھے کہیں جانے کی تیاری کررہے تھے کہ اچانک کراچی کی بھاری نفری نے انھیں چاروں طرف سے گھیرلیا اور گرفتار کرکے اپنے ساتھ لے گئے۔ اس موقع پر کراچی پولیس نے بتایا کہ گرفتار شدگان کراچی پولیس کو اغوا، ڈکیتی اور دیگر وارداتوں میں مطلوب تھے اور یہ وارداتیں کرکے چھپ جاتے تھے۔ مخبر کی اطلاع پر انھیں گرفتار کیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔