وائٹ ہاؤس دوبارہ میرا گھر بنے گا، میلانیا ٹرمپ

ویب ڈیسک  پير 16 مئ 2022
میلانیا نے نجی ٹی وی کو اپنا انٹرویو ریکارڈ کرایا ہے (فوٹو، فائل)

میلانیا نے نجی ٹی وی کو اپنا انٹرویو ریکارڈ کرایا ہے (فوٹو، فائل)

 واشنگٹن: امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ دوبارہ خاتول اول بننے کے لیے پُر امید ہیں۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق میلانیا ٹرمپ نے ایک انٹرویو میں امید ظاہر کی ہے کہ وائٹ ہاؤس دوبارہ ان کا گھر بنے گا اور وہ ایک بار پھر بحیثیت خاتول اول اپنے فرائض انجام دیں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ٹرمپ انتظامیہ کے چار سالہ دورہ اقدار میں بہت کچھ حاصل کیا، میں نے تنقید کے باوجود اپنی ذمے داری نبھائی، ڈونلڈ ٹرمپ 2024 کے صدارتی انتخابات کی بھرپور مہم چلائیں گے، ہمارے پھر سے اقتدار میں آنے کے امکانات ہیں۔

میلانیا نے کہا کہ اپنے ملک سے محبت کرتے ہیں۔ انہوں ںے موجودہ حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ 21 ویں صدی میں امریکا میں بچوں کے خوراک کے مسائل ہیں، ان کے لیے غذا موجود نہیں ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کی اہلیہ کا مزید کہنا تھا کہ امریکا میں موجودہ مسائل کی ذمے دار جوبائیڈن انتظامیہ ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔