- وزیر اعظم کی سنئیر صحافی ایاز امیر پرحملے کی تحقیقات کی ہدایت
- لاہور میں سینئیرصحافی ایاز امیر پرنامعلوم افراد کا حملہ
- فرحت شہزادی کرپشن کیس میں پیشرفت، دو ملزمان گرفتار
- 86 سالہ خاتون نے دنیا کی معمر ترین ایئر ہوسٹس کا عالمی اعزاز پالیا
- کے الیکٹرک کا اضافی لوڈشیڈنگ کا اعلان
- انگلینڈ کرکٹ بورڈ کی مایہ ناز کھلاڑی عادل رشید کو حج کی پیشگی مبارکباد
- ایم کیو ایم کی کراچی میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرانے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست
- چینی کمپنی کراچی میں نئی بس سروس کا جلد آغاز کرے گی، شرجیل انعام میمن
- فتح جنگ میں گھریلو ناچاقی پر باپ نے فائرنگ کر کے بیٹے کو قتل کردیا
- رواں برس 10 لاکھ مسلمان فریضۂ حج ادا کریں گے
- جون کے مہینے میں مہنگائی کی شرح میں 22 فیصد اضافہ
- چین میں ایک دوسرے کے پاسپورٹ پر درجنوں دفعہ سفر کرنے والی جڑواں بہنیں گرفتار
- روس کی بلغاریہ سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے کی دھمکی
- لاہور؛ ڈاکو زیر تعمیر مسجد سے 40 ہزار روپے لوٹ کر فرار
- پی ٹی آئی جلسے کے پیش نظر اسلام آباد میں ریڈ الرٹ جاری
- ساجد خان کے باؤلنگ ایکشن کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے، چیف سلیکٹر
- بھارت میں 20 روپے کے چائے کے کپ پر 50 روپے سروس چارجز
- ایل پی جی کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ
- کراچی میں سفاک ملزمان نے کمسن بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
- حکومت نے عمران خان دور کی دو بڑی سبسڈی والی اسکیمیں ’معطل‘ کردیں
عثمان بزدار نے 10 ارب کے ناجائز اثاثے بنائے، ن لیگ

یہ سارا نیٹ ورک بنی گالہ سے ڈیل ہوتا تھا، فرح گوگی کو ملک سے فرار کروایا گیا، انھیں پائی پائی کا حساب دینا ہو گا، عطا تارڑ۔ فوٹو:فائل
اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے رہنما عطا محمد تارڑ نے کہا کہ سابق وزیر اعلی عثمان بزدار اور ان کے ساتھ کرپشن میں ملوث افراد کے خلاف پنجاب اینٹی کرپشن میں درخواست دائر کر رہے ہیں، عثمان بزدار نے اپنے ساڑھے 3 سالہ دور اقتدار میں دس ارب 31 کروڑ کے ناجائز اثاثے بنائے۔
عطا تارڑ نے گزشتہ روز نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ گزشتہ ایک دو ہفتوں سے عمران خان اقتدار سے نکلنے کے بعد پارسائی کے دعوے کر رہے ہیں حالانکہ ان کے دور میں جس بے دردی سے ملکی دولت کو لوٹا گیا اس کی ملکی تاریخ میں مثال نہیں ملتی ، جس طرح آمدن سے زائد اثاثے بنائے گئے وہ سب کے سامنے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ فرح گوگی کو ملک سے فرار کروایا گیا ، بلیک منی کو وائٹ کیا گیا ، ایمنسٹی اسکیم کے ذریعے بھاری بلیک منی کو وائٹ کیا گیا، جس گھر میں عمران خان کا نکاح ہوا وہاں کے لوگوں نے ایمنسٹی سے فائدہ اٹھایا، کرپشن کی کئی دیگر کہانیاں بھی موجود ہیں، ایک ایک پوسٹنگ پر کروڑوں روپے ریٹ لگے۔
رہنما ن لیگ نے کہا کہ عثمان بزدار اور ان کے ساتھ جتنے بھی لوگ کرپشن میں ملوث تھے ان کے خلاف پنجاب اینٹی کرپشن میں درخواست دائر کر ہے ہیں ، یہ سارا نیٹ ورک بنی گالہ سے ڈیل ہوتا تھا، عثمان بزدار اور فرح گوگی روپے کمانے میں فرنٹ پر تھے، ان کی کرپشن کی داستانیں سن کر بڑے سے بڑے ڈاکو شرما جائیں۔
عطا تارڑ نے کہا کہ ایک دوست کے ذریعے عثمان بزدار نے دو اشاریہ پانچ ارب روپے کے فوائد حاصل کیے، ایک ڈسپنسر نے 5 کروڑ روپے کی زمین خریدی جو کہ بزدار کا فرنٹ مین ہے، بزدار کے بھائی جعفر بزدار کے ذریعے زمینیں خریدیں، 10 ارب روپے کے اثاثے بے نامی بنائے، مال مفت دل بے رحم کی طرح ملکی خزانہ کو لوٹا گیا، ان تمام بے نامی اثاثوں کی چھان بین کی جائے، یہ سب عمران خان کی ایما پر ہوا۔
انہوں نے مزید کہا کہ فرح گوگی نے مجھے 6 ارب روپے کا لیگل نوٹس بھیجا، میں سامنا کرنے کیلیے تیار ہوں، چند کروڑ کے اثاثوں کا مالک آج ارپ پتی کیسے ہوا، کیا عثمان بزدار اس بات کا جواب دیں گے کہ آج ارب پتی کیسے ہوئے، سب اس ملک کے وسائل کو بے دردی سے لوٹتے رہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔