میٹرک بورڈ انتظامیہ کی غفلت؛ طلباء تاحال ایڈمٹ کارڈ سے محروم

ویب ڈیسک  منگل 17 مئ 2022
(فوٹو: ٹوئٹر)

(فوٹو: ٹوئٹر)

 کراچی: میٹرک بورڈ انتظامیہ کی غفلت کے باعث طلباء اور طالبات کا مستقبل داؤ پر لگ گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی بورڈ کے زیر اہتمام میٹرک کے طلباء کا پہلا پرچہ آج لیا جارہا ہے تاہم کئی طلباء کو تاحال ایڈمٹ کارڈ کا اجراء نہیں ہوسکا ہے جس کے باعث طلباء مستقبل داؤ پر لگ گیا ہے۔

ایڈمٹ کارڈ سے محروم طلبا اور طالبات کی بڑی تعداد میٹرک بورڈ آفس کے باہر موجود ہے تاہم انتظامیہ کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

دوسری جانب طلباء اور انکے ہمراہ آئے والدین کا کہنا ہے کہ 9:30 بجے امتحان پرچہ ہوگا لیکن اب تک بچوں کو ایڈمٹ کارڈ ایشو نہیں ہوا ہے، بورڈ انتظامیہ تعاون کے بجائے حِیلے بَہانے بنارہی ہے۔

اس سے قبل گزشتہ دنوں اتوار کی تعطیل کی دوران بھی ایڈمٹ کارڈ کے اجراء کا دعویٰ کیا تاہم کئی طلباء اور والدین تاحال پریشان ہیں۔

یاد رہے کہ کراچی میٹرک بورڈ کے تحت امتحانات میں 3 لاکھ 65 ہزار طلباء شریک ہوں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔