ایف سی بلوچستان کا کوہلو میں تین روزہ فری آئی سرجیکل کیمپ کا افتتاح

ویب ڈیسک  منگل 17 مئ 2022
(فوٹو: ٹوئٹر)

(فوٹو: ٹوئٹر)

ایف سی بلوچستان نے سیلانی آٸی ٹرسٹ کے اشتراک سے کوہلو میں تین روزہ فری آئی سرجیکل کیمپ کا انعقاد کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق آٸی جی ایف سی بلوچستان (نارتھ) کی خصوصی ہدایات پر ایف سی بلوچستان اور سیلانی آئی ٹرسٹ کی جانب سے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال کوہلو میں تین روزہ فری آئی کیمپ کا افتتاح کر دیا گیا۔

افتتاحی تقریب میں ایف سی حکام، سول انتظامیہ اور سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کے منتظمین نے شرکت کی۔

فری سرجیکل آئی کیمپ میں ماہر امراض چشم کی جانب سے 16 سے 18 مئی تک ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال کوہلو میں مریضوں کا فری معائنہ، آپریشن، لینز، ادویات اور چشمے فراہم کیے جا رہے ہیں۔

فری سرجیکل آئی کیمپ میں مریضوں کی بڑی تعداد علاج کی غرض سے اسپتال کا رخ رکرہی ہے۔ جہاں او پی ڈی میں روزانہ کی بنیاد پر 300 سے زائد مریضوں کامعائنہ کیا جائے گا۔

دوسری جانب بلوچستان کے دور دراز علاقوں سے کیمپ کا دورہ کرنے والے مریضوں کو فرنٹیئر کور کی جانب سے مفت کھانا اور چائے مہیا کرنے کے ساتھ ساتھ بیٹھنے کے لئے تمام تر انتظامات کیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: ڈیرہ بگٹی میں ہیضے کی وبا سے متاثرہ لوگوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، آئی جی ایف سی

کوہلو سے تعلق رکھنے والے عمائدین اور مریضوں نے فرنٹیئر کور بلوچستان اور سیلانی آئی ٹرسٹ کے اشتراک سے منعقد فری آئی کیمپ کو خوش آئند قراردیتے ہوئے متعلقہ اداروں کی جذبہ خیرسگالی کا شکریہ ادا کیا۔

اس سے قبل آئی جی ایف سی بلوچستان نارتھ میجر جنرل محمد یوسف مجوکہ نے ہیضے کی وبا سے متاثرہ ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیر کوہ کا دورہ کیا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ بلوچستان کے عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔