امریکی شہری 111 ٹی شرٹ پہن کر میراتھن میں شریک

ڈیوڈ رش نے خاص مقصد کے ٹی شرٹ پہنیں اور دو گھنٹے سےزائد دوڑ کر نصف میراتھن مکمل کی


ویب ڈیسک May 17, 2022
امریکی شہری نے 18 کلو وزنی 111 ٹی شرٹ پہن کر نصف میراتھن ریس مکمل کرلی۔ فوٹو: اڈاہوٹائمز

RAWALPINDI: امریکی شخص نے سائنس و ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے 111 ٹی شرٹ پہن کر نصف میراتھن دوڑ مکمل کی اور اپنا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کروالیا ہے۔

ڈیوڈ ریشن پہلے ہی گنیز بک کے 200 ریکارڈ رکھتے

گنیز بک کے 200 ریکارڈ رکھنے والے ڈیوڈ رش نے سائنس، ٹیکنالوجی، انجینیئرنگ اور ریاضی (میتھ) کے فروغ کے لیے اس مہم میں حصہ لیا۔ ریاسٹ اڈاہو کے مشہور پوٹیٹو میراتھن میں انہوں نے 111 ٹی شرٹ پہن کر ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ واضح رہے کہ میراتھن دوڑ مکمل کرنے کے لیے 26 میل اور 300 گز کا فاصلہ طے کرنا ہوتا ہے تاہم ڈیوڈ نے نصف فاصلہ طے کیا ہے۔



نصف میراتھن مکمل کرنے میں ڈیوڈ کو دو گھنٹے 47 منٹ کا وقت لگا جبکہ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے مطابق انہیں تین گھنٹے میں یہ فاصلہ طے کرنا تھا۔ لیکن واضح رہے کہ 111 ٹی شرٹ کا وزن بہت زیادہ ہوتا ہے اور انہیں پہن کر دوڑنا ایک بڑا چیلنج ہوتا ہے۔



 

ایک پر ایک ٹی شرٹ پہن کر وہ خاصے موٹے لگ رہتے تھے جن کا کل وزن 40 پاؤنڈ یا 18 کلوگرام تھا۔ بلاشبہ اس کیفیت میں دوڑنا ایک بہت مشکل کام ہوتا ہے۔ ڈیوڈ نے بتایا کہ کپڑوں کے بوجھ سے ان میں خون کی روانی متاثر ہونے لگی تھی۔ پہلے بازو درد کرنے لگے اور اس کے بعد وہ سُن ہوکر سوجنے لگے یہاں تک کہ بازو اصل جسامت سے دوگنا موٹے ہوگئے اور ایک وقت ایسا آیا کہ وہ اپنا انگوٹھا اپنے ہی ہاتھ پر لگانے سے قاصر تھے۔

تاہم ڈیوڈ نے ہمت نہ ہاری اور نصف میراتھن مکمل کرلی

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں