- افغانستان سے اشیا کی درآمد پاکستانی کرنسی میں کرنے کی منظوری کا امکان
- طاقتور سمندری طوفان نے بحری جہاز کے دو ٹکڑے کردیئے؛ 12 ہلاک
- کلفٹن، ڈیفنس اور گلشنِ حدید کو پیپلز بس سروس کے روٹس میں شامل کرنے کا فیصلہ
- زخمی کسان کے اغوا کا ڈراپ سین، مغوی مبینہ بلیک میلر نکلا
- سرکاری اراضی پر قبضے کا الزام، بشریٰ بی بی کا بھائی اینٹی کرپشن میں طلب
- خیبرپختونخوا کا اپنے وسائل سے قبائلی اضلاع کیلئے صحت کارڈ اسکیم جاری رکھنے کا فیصلہ
- امریکا؛ 8 پولیس اہلکاروں نے سیاہ فام شخص کو گولیوں سے بھون ڈالا
- مفتاح اسماعیل کی آئی ایم ایف پروگرام معطل ہونے یا تاخیر سے متعلق خبروں کی تردید
- راولپنڈی میں گھریلو تنازع پر چچا نے بھتیجے کو قتل کردیا
- ایک منٹ میں 40 امریکی صدور کی شناخت کرنے کا نیا ریکارڈ
- ہمارے پاس موسم سرما کےلیے گیس نہیں، وزیر پیٹرولیم
- واٹس ایپ نے پیغامات ڈیلیٹ کرنے کی مدت میں اضافہ کردیا
- خون میں موجود بایومارکر گٹھیا کے مرض کی پیش گوئی کرسکتے ہیں
- سونے کی عالمی اور مقامی قیمت میں کمی
- ہمارے بولرز میں اتنی صلاحیت ہے کہ سری لنکن ٹیم کو دوبار آؤٹ کرسکیں، بابراعظم
- مالی سال کے پہلے کاروباری روز انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں کمی
- اٹلی میں برفانی تودہ گرنے سے 5 کوہ پیما ہلاک اور8 زخمی
- پنجاب حکومت کا 100 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں سے بل نہ لینے کا اعلان
- لاہور میں 13 ماہ کی بچی گھر کے باہر سے اغوا، ویڈیو وائرل
- پنجاب پولیس کو ایک ماہ میں 17لاکھ سے زائد غیرضروری کالز موصول
محمد یوسف ٹاپ سے لوئر آرڈر تک ٹیم کی بیٹنگ مستحکم کرنے کے خواہاں

ون ڈے میچز میں ٹاپ آرڈرز نے بہترین پرفارم کیا، کوچ (فوٹو، فائل)
لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف ٹاپ سے لوئر آرڈر تک ٹیم کی بیٹنگ کو مستحکم کرنے کے خواہاں ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق محمد یوسف نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کھلاڑیوں کی کارکردگی کو بہتر کرنے کیلئے کنڈیشننگ کیمپ لگایا گیا ہے، کرکٹرز کو پورا سال اس طرح ٹریننگ کا موقع نہیں ملتا، ماضی میں بھی کھلاڑیوں پر مشکل وقت آتا رہا ہے، فواد عالم بھی ٹیسٹ سیریز میں پرفارم نہیں کرسکے، ون ڈے میچز میں ٹاپ آرڈر نے بہترین پرفارم کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ٹیم ون ڈے میچز میں ریکارڈ ہدف کا تعاقب کرنے میں کامیاب ہوئی، جب تمام کھلاڑی اپنے نمبر پر پرفارم کریں گے تب ہی ٹیم کی کارکردگی میں بہتری اور تسلسل آئے گا، ٹاپ اور مڈل کے ساتھ لوئر آرڈر پر بھی توجہ دے رہے ہیں۔
کوچ نے کہا کہ ہماری کوشش ہے اس کیمپ میں بیٹرز کو زیادہ مواقع فراہم کریں، کھلاڑیوں کی فٹنس پر بھی کام کیا جارہا ہے، فٹنس اچھی ہوگی تو گرم موسم سے کوئی فرق نہیں پڑے گا، اسد شفیق نے فرسٹ کلاس میں تسلی بخش کارکردگی نہیں دکھائی، کم بیک کرنے کے لیے آپ کو اچھی کرکٹ کھیلنی پڑتی ہے، بابر اعظم ورلڈ کلاس کھلاڑی ہیں اور دن بدن ان کی کارکردگی میں بہتری آرہی ہے۔
محمد یوسف کا مزید کہنا تھا کہ جس طرح کاؤنٹی میں شان مسعود کھیل رہے ہیں آج تک کوئی پاکستانی ایسا نہیں کھیلا، سلیکٹرز بھی یہ کارکردگی دیکھ رہے ہوں گے، ٹیسٹ سکواڈ میں تو وہ پہلے ہی موجود ہیں، ون ڈے کرکٹ میں دیکھنا ہوگا کہ ان کی کہاں جگہ بنتی ہے، ماضی کی کرکٹ اور آج کی کرکٹ میں کافی فرق ہے، عابد علی کے ساتھ پہلے کافی کام کیا ہے، میرے خیال سے جس طرح عابد علی ٹریننگ کررہا ہے ویسے ٹیم میں واپس آئے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔