حکومت کا مستحق لوگوں کو پیٹرولیم مصنوعات پر ٹارگٹڈ سبسڈی دینے کیلیے پلان تشکیل

ویب ڈیسک  منگل 17 مئ 2022
ڈاکٹر مصدق ملک (فوٹو فائل)

ڈاکٹر مصدق ملک (فوٹو فائل)

 اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ریلیف پلان کی منظوری کے بغیر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے انکار کردیا۔

وزیرمملکت برائے پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کی خوشخبری سنائی اور کہا کہ مستحق لوگوں کو پٹرولیم مصنوعات پر ٹارگٹڈ سبسڈی دینے کیلئے تین پلان جلد منظوری کیلئے وزیراعظم کو پیش کردییے جائیں گے۔

ڈاکٹر مصدق ملک کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے 18 تا بیس ہزار روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے غریب و مستحق لوگوں کو ریلیف کے پلان بغیر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرنے سے انکار کردیا ہے۔

وفاقی وزیر برائے مملکت نے کہا کہ ملکی وسائل بڑھیں تو فلاحی منصوبوں پر اخراجات زیادہ کیے جاسکیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں ڈاکیومنٹڈ اکانومی انتہائی ضروری ہے کیوں کہ ڈاکیومنٹڈ اکانومی سے ریونیو بڑھے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔