برطانوی رکن پارلیمنٹ جنسی زیادتی کے الزام میں گرفتار

ویب ڈیسک  منگل 17 مئ 2022
فوٹو فائل

فوٹو فائل

 لندن: پولیس نے برطانوی رکن پارلیمنٹ کو عصمت دری اور جنسی تشدد کے الزام میں گرفتار کرلیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانوی پولیس نے کنژرویٹو پارٹی سے تعلق رکھنے والے رکن پارلیمنٹ کو 2002 سے 2009 تک عصمت دری اور جنسی تشدد کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

میٹروپولیٹن پولیس چیف کا کہنا ہے کہ الزامات کی تحقیقات مکمل ہونے تک برطانوی رکن پارلیمنٹ کو اسمبلی اجلاسوں میں شرکت کی اجازت نہیں ہوگی۔

پولیس نے رکن پارلیمنٹ کا نام ظاہر نہیں کیا ہے تاہم بتایا جارہا کہ ملزم پر اپنے عہدے اور سرکاری آفس کا غلط استعمال کرنے کا بھی الزام ہے۔

ترجمان میٹروپولیٹن پولیس نے گرفتار ایم پی کی شناخت ظاہر نہ کرتے ہوئے بتایا کہ جنوری 2020 میں پولیس کو ایک رپورٹ موصول ہوئی جس میں رکن پارلیمنٹ کے عصمت دری، جنسی تشدد، سرکاری آفس اور عہدے کے غلط استعمال سے متعلق معلومات درج تھیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔